جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی میں 14 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

کیٹو، 24 ستمبر (یو این آئی) ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی میں گارڈ سمیت 14 افراد ہلاک اور درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے ، کئی پولیس افسران کو اغوا بھی کیا گیا۔
بی بی سی کے مطابق ایکواڈور پولیس کا کہنا ہے کہ مچالا شہر کی ایک جیل میں متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 13 قیدی اور ایک جیل محافظ ہلاک جب کہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوب مغربی شہر مچالا میں واقع جیل کے قریب رہنے والے شہریوں نے پیر کی علی الصبح دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ پولیس چیف ولیم کالے نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران نامعلوم تعداد میں قیدی فرار ہو گئے تھے ، جن میں سے اب تک 13 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
دارالحکومت کیٹو کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے جیل کا محافظ قتل کرنے کے علاوہ کئی پولیس افسران کو یرغمال بنا لیا ہے ، صورت حال قابو میں لانے کے لیے اضافی سیکیورٹی فورسز طلب کی گئیں، جن کی قیدیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ اس تصادم میں جیل کا ایک حصہ بھی گر گیا۔
واضح رہے کہ ایکواڈور میں جیلوں میں خونی جھڑپیں اورفسادات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں، جہاں مختلف جرائم پیشہ گروہ ایک دوسرے کے مخالفین کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ پولیس نے پیر کے روز ہونے والے اس پرتشدد واقعے کا الزام ‘لوس لوبوس باکس’ نامی ایک جرائم پیشہ گروہ پرعائد کیا ہے ۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو جیل کی ایک مخصوص بیرک سے الارم کال موصول ہوئی تھی، جس پر وہ فوری طور پر وہاں پہنچے ، لیکن جیسے ہی وہ وہاں پہنچے ، قیدیوں نے انھیں یرغمال بنا لیا اور ایک محافظ کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد گروہ کے ارکان اس بیرک میں داخل ہو گئے جہاں ان کے حریف قید تھے ، اور ان پر حملہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچھ قیدی ایک دھماکا خیز آلے کے ذریعے جیل کی بیرونی دیوار میں بنایا گیا سوراخ استعمال کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دھماکا خیز مواد جیل کے اندر کس طرح پہنچایا گیا تھا۔
پولیس چیف کے مطابق 200 پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کی تعیناتی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جیل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ ایکواڈور کے ٹی وی چینل ‘ایکیواویسا’ کے مطابق مچالا کے رہائشی طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ شہر کے وسط میں واقع اس جیل کو کہیں اور منتقل کیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیوبنسکی نے بالٹک ممالک میں روسی بولنے والوں پر ظلم کی مخالفت کی

Next Post

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.