جے پور، 24 ستمبر (یو این آئی) تمل تھلائیواز کے خلاف 17 پوائنٹس کی شاندار جیت کے بعد پراعتماد یوپی یودھا 25 ستمبر کو بنگلورو بلز کے خلاف اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ یہ میچ سوائی مان سنگھ انڈور اسٹیڈیم میں شام 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔ یودھا نے پچھلے میچ میں ہر شعبے میں دوبارہ رفتار حاصل کیا۔ اب ٹیم کا مقصد لگاتار دوسری جیت درج کرکے پوائنٹس ٹیبل پر آگے بڑھنا ہے۔
اٹیک کی قیادت ان فارم گگن گوڑا کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سیزن میں اب تک سات میچوں میں 76 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ چار سپر 10 کے ساتھ فی میچ تقریباً 11ریڈ پوائنٹس کی اوسط نے انہوں نے یوپی کی ریڈینگ ٹیم کا فوکل پوائنٹ بنا دیا ہے۔ بھوانی راجپوت اور گمن سنگھ کی اہم شراکتوں نے گوڑا کا بوجھ ہلکا کر دیا ہے، جبکہ اکیڈمی کے گریجویٹ شیوم چودھری نے چھ میچوں میں 21 پوائنٹس (آخری میچ میں پانچ) کے ساتھ ریڈ حملے میں نئی توانائی ڈال دی ہے۔
دفاع کے معاملے میں، کپتان سمیت سنگوان مسلسل متاثر کن رہے ہیں اور لیگ کے سب سے قابل اعتماد محافظوں میں سے ایک ہیں، جن کے فی میچ اوسطاً 3.57 ٹیکل پوائنٹس ہیں۔ نائب کپتان آشیش سنگھ کے ساتھ ان کی شراکت، مہندر سنگھ اور ہتیش کی موجودگی نے ٹیم کو پیچھے سے مضبوط کیا ہے۔
میچ سے قبل اسسٹنٹ کوچ اوپیندر ملک نے کہا آخری جیت نے ظاہر کیا کہ جب ہر کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتا ہے تو ٹیم کتنی اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ بنگلورو ایک مضبوط ٹیم ہے، لیکن اگر ہم اسی توانائی کو برقرار رکھیں گے تو ہم ایک اور بہتر نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
دریں اثنا، بنگلورو بلز کی مہم اب تک پانچ جیت اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ میچ ان کے لیے اپنی رفتار دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔ تاہم یہ میچ ان کے لیے فارم میں چل رہے یوپی یودھا کے خلاف سخت ہوگا۔ یوپی کے پاس اپنی واپسی کو مستحکم کرنے اور پلے آف کی طرف بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔




