جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اکشر پٹیل زخمی، پاکستان کے ساتھ میچ میں کھیلنا مشکوک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in کھیل
A A
اکشر پٹیل زخمی، پاکستان کے ساتھ میچ میں کھیلنا مشکوک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

ابوظہبی، 20 ستمبر (یواین آئی) اکشر پٹیل اتوار کو پاکستان کے خلاف ہندوستان کے سپر فور میچ سے محروم ہوسکتے ہیں۔ ابوظہبی میں عمان کے خلاف گروپ اے کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے سر پر لگی تھی۔
اکشر 15ویں اوور میں انجری کا شکار ہوئے۔ حماد مرزا کا کیچ لینے کے لیے مڈ آف سے بھاگتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور سر زمین پر ٹکرا کر گر گئے۔ اس کے بعد انہیں اپنا سر اور گردن پکڑے ہوئے دیکھا گیا اور ایک فزیو اسے میدان سے باہر لے گیا۔ وہ عمان کی اننگز کے بقیہ حصے میں میدان میں واپس نہیں آئے۔
اکشر نے چار رنز دے کر صرف ایک اوور پھینکا۔ ہندوستان نے اس میچ میں کل آٹھ گیند بازوں کا استعمال کیا اور 21 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں ہندوستانی فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے کہا کہ اکشر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے میچوں کے درمیان مختصر وقت پر تشویش کا اظہار کیا۔ دبئی میں پاکستان کے خلاف اپنے اگلے میچ میں ہندوستان کے پاس 48 گھنٹے سے بھی کم وقت ہوگا۔
اکشر نے بلے بازی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پانچویں نمبر پر آتے ہوئے انہوں نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے اور سنجو سیمسن نے چوتھی وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت داری کی۔
اگر اکشر کسی وجہ سے پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو جاتے ہیں تو ٹیم کے لیے تین اسپنرز کو میدان میں اتارنا مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ تبھی ممکن ہوگا جب کسی اور کھلاڑی کو بلایا جائے۔ ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو اس وقت ٹیم میں صرف دو ماہر اسپنر ہیں۔
اگر ضرورت پڑی تو ہندوستان کے پاس اسٹینڈ بائی لسٹ میں ریان پراگ اور واشنگٹن سندر جیسے اچھے آپشنز ہیں جنہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے اکشے کمار کی حمایت

Next Post

ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان نے پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان نے پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی

ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان نے پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.