منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی ’ہائی تی‘:امر ناتھ یاترا انتظامات سے سیاسی قیادت کو آگاہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-30
in اہم ترین
A A
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے پی ڈی پی کو چھوڑ کر یونین ٹریٹری کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ بدھ کی شام کو راج بھون میں ملاقات کی جس دوران سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ کے بعد کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر غلام احمد میر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران صرف امر ناتھ یاترا پر بات ہوئی اور ایل جی منوج سنہا نے یقین دلایا کہ یوٹی کے دوسرے معاملات کو لے کر آنے والے دنوں کے دوران اور ایک میٹنگ طلب کی جائے گی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منو ج سنہا کی جانب سے بدھ کی شام کو بلائی گئی میٹنگ میں لگ بھگ سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی تاہم پی ڈی پی نے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔
ایل جی سے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے کہاکہ میٹنگ کے دوران متفقہ طورپر سالانہ امر ناتھ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی لیڈران نے حامی بھر لی۔انہوں نے کہاکہ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور وادی کشمیر کے لوگوں نے صدیوں پرانی اس روایت کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے۔
بخاری کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران کشمیریوں نے یاتریوں کو کاندھوں پر اْٹھا کر پوترا گھپا تھا پہنچایا اور یہ روایت یہاں ہمیشہ برقرار رہے گی۔
میٹنگ کے دوران دوسرے معاملات پر بات چیت ہونے کے بارے میں بخاری نے کہاکہ میٹنگ صرف سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے بلائی گئی تھی اور اس دوران سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں پرزنٹیشن دی گئی۔
میٹنگ کے بعد پی سی سی چیف غلام احمد میر نے بتایا کہ چونکہ سالانہ امر ناتھ یاترا دو تین سال کے بعدشروع ہوئی ہے اس کیلئے سرکار نے جوانتظامات کئے ہیں اْس بارے میں ہمیں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔
میر نے بتایا کہ ایل جی کو بتایا کہ یاتریوں کی خدمت کرنا کشمیریوں کو شیوا رہا ہے یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ یاتریوں کی مدد کی۔انہوں نے بتایا کہ یاترا کے دوران جب بھی کوئی قدرتی سانحہ پیش آتا کشمیریوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر یاتریوں کی جانیں بچائیں ہیں۔
میر کا مزید کہنا تھا کہ سرکار نے یاتریوں کی اتنی مدد نہیں کی جتنی یہاں کے لوگوں نے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں یاترا بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
پی سی سی چیف نے بتایا کہ چونکہ اس بار یاترا کے دوران ٹریفک کے حوالے سے لوگوں کو دقتیں پیش آرہی ہیں اس بارے میں ایل جی کو آگاہی فراہم کی گئی کہ اس پر نظر ثانی کی جائے تاکہ لوگوں کو یاترا کے دوران دقتیں پیش نہ آسکیں۔
میر سے جب پوچھا گیا کہ میٹنگ کے دوران اسمبلی انتخابات اور دوسرے اہم معاملات کے بارے میں بھی کوئی بات ہوئی تو اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے وہ مسائل بھی اْبھارئے تاہم ایل جی نے بتایا کہ دوسرے سٹیج پر ان سبھی معاملات پر کھل کر بات ہوگی اور اس پر الگ سے میٹنگ بلائی جائے گی۔
بی جے پی کے جموںکشمیر یونٹ کے صدر رویندر ینا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ منوج سنہا نے سبھی پارٹیوں کے لیڈران کو بلایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران یاترا کو کامیاب بنانے پر بات ہوئی اور سبھی سیاسی لیڈران نے متفقہ طورپر اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔اْن کے مطابق امر ناتھ یاترا جموں وکشمیر کی صدیوں پْرانی روایت رہی ہے اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ یاتریوں کی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی پی نے میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میر بازار کولگام تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے:کمار

Next Post

گزشتہ دو تین برسوں میں جموں کشمیر میں غیر معمولی ترقی ہوئی:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
گزشتہ دو تین برسوں میں جموں کشمیر میں غیر معمولی ترقی ہوئی:سنہا

گزشتہ دو تین برسوں میں جموں کشمیر میں غیر معمولی ترقی ہوئی:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.