جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے گینگسٹر چھوٹا راجن کی ضمانت منسوخ کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یہ سوال کرتے ہوئے گینگسٹر راجندر سدھاشیو نکالجے عرف چھوٹا راجن کی ضمانت یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دی کہ ‘چار بار مجرم قرار دیے گئے اور 27 سال فراررہے والے شخص کی سزا کیوں مؤخر کی جائے ؟’
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے غیر قانونی وصولی کے معاملے میں ہوٹل کاروباری جیا شیٹی کے 2001 کے قتل کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت منسوخ کر دی۔
بنچ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے پیش ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کی دلائل سننے کے بعد یہ حکم دیا۔
بنچ کے سامنے انہوں نے دلیل دی کہ عمر قید پانے والے راجن کو چار دیگر مقدمات میں بھی مجرم قرار دیا گیا ہے اور وہ 27 سال تک فرار رہا تھا۔
چھوٹا راجن کے وکیل سدھیپ پاسبولا نے دلیل دی کہ راجن کے خلاف درج 71 مقدمات میں سے 47 میں سی بی آئی کو کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا اور انہیں بند کر دیا گیا۔ جب موجودہ سزا کے بارے میں پوچھا گیا تو پاسبولا نے قبول کیا کہ قتل کے معاملے میں راجن کی یہ دوسری سزا ہے ۔
لہٰذا سپریم کورٹ نے ضمانت منسوخ کرنے پر اتفاق کیا۔
استغاثہ نے کہا کہ جنوبی ممبئی میں واقع گولڈن کراؤن ہوٹل کی مالکن جیا شیٹی کو راجن کے گروہ سے رقم وصولی کی دھمکیاں مل رہی تھیں، اگرچہ انہیں پولیس کی حفاظت دی گئی تھی، لیکن ان کے قتل سے دو ماہ قبل یہ حفاظت واپس لے لی گئی تھی۔
شیٹی کو 4 مئی 2001 کو ان کے دفتر کے باہر گروہ کے دو مبینہ اراکین نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے 50,000 روپے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ممبئی کی ایک خاص مکوکا عدالت نے مئی 2024 میں راجن کو متعدد الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
انہیں فوری تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) اور 120-بی (مجرمانہ سازش) کے علاوہ مکوکا کی دفعات 3(1)(i)، 3(2) اور 3(4) کے تحت مجرم قرار دیا گیا اور 16 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انہیں اسلحہ سے متعلق قانون کی دفعات 3، 25 اور 27 کے تحت الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔
عدالت نے تمام چار عمر قید کی سزاؤں کو ایک ساتھ چلانے کا حکم دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار میں زیادہ تر بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگادیا جاتا ہے : تیجسوی یادو

Next Post

غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.