جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بہار میں زیادہ تر بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگادیا جاتا ہے : تیجسوی یادو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in قومی خبریں
A A
بہار میں زیادہ تر بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگادیا جاتا ہے : تیجسوی یادو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

پٹنہ، 17 ستمبر (یو این آئی) بہار اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے اپنی بہار ادھیکار یاترا کے دوران نتیش کمار حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تمام بدعنوانی کا الزام چوہوں پر لگایا جاتا ہے ، جب کہ وزراء بے داغ بچ جاتے ہیں۔
مسٹر تیجسوی یادو نے ایک سماجی پلیٹ فارم پر لکھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے حکومت اپنی بدعنوانی کی ذمہ داری چوہوں پرڈالتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شراب،پشتہ، اسپتال، پل،پلیا اور امدادی کاموں میں گھوٹالے چوہوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جب کہ حکومت اپنے وزراء کو کلین چٹ دیتی ہے ۔
آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ سرکاری بدعنوانی میں چوہوں کے ملوث ہونے کی ایک لمبی فہرست ہے ۔ انہوں نے کہا،یاد کیجئے ایک بار، تقریباً 9 لاکھ لیٹر پکڑی گئی شراب تھانوں سے غائب ہوگئی اورایسا مانا گیا کہ اسے چوہے پی گئے ۔
مسٹرتیجسوی یادو نے کہا کہ ایک وقت پل اور پلیوں کے گرنے سے بہار بدنام ہورہا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ 7819 کروڑ کے 113 پل اور پلیا حکومتی بدعنوانی کی وجہ سے نہیں بلکہ چوہوں کے کترنے کی وجہ سے گرے ۔
انہوں نے کہا کہ حد تو تب ہوئی بہار کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل نوزائیدہ بچے کی انگلیاں چوہوں نے کتردی تھی۔ مزید برآں، ایک معاملے میں، چوہوں نے پوسٹ مارٹم کے لیے رکھی ہوئی لاش کی آنکھیں بھی نکال لی تھیں۔
مسٹر تیجسوی یادو نے کہا کہ چوہوں کی کہانی بہت لمبی ہے اور ان کی وجہ سے محکمہ آبی وسائل کو بھی ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں مالیت کا سیلابی امدادی سامان بھی چوہے کھا گئے اور عوام بے بسی کے ساتھ خاموش رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی بدعنوانی کے لیے چوہوں کی ذمہ داری بہت بڑی ہے ، لیکن این ڈی اے حکومت کے ایک وزیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بدعنوان چوہوں کو ہی کھاجاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر یادو نے تاریخی واقعات سے چوہوں کی کہانی کو چن چن کر نکالا ہے اور اس تناظر میں این ڈی اے حکومت اور اس کے وزرائکو نشانہ بنایا ہے ۔ اپنی بہار ادھیکار یاترا کے دوران، مسٹر یادو نے ریاست کے مختلف شعبوں اور محکموں میں بدعنوانی پر تبادلہ خیال کیا اور نتیش کمار کی اچھی حکمرانی پر سوال اٹھائے ۔ بہار کی سیاست میں چوہوں کے بارے میں بحث کوئی نئی بات نہیں ہے ، لیکن اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر حکمراں پارٹی جنگل راج کی بات کرے گی تو ان کی جانب سے سرکاری بدعنوانی میں چوہوں کے کردار کا مسئلہ بار با آتا رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ پر قبضہ ‘اسرائیل نے انخلا کیلئے عارضی روٹ کھول دیا

Next Post

سپریم کورٹ نے گینگسٹر چھوٹا راجن کی ضمانت منسوخ کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ نے گینگسٹر چھوٹا راجن کی ضمانت منسوخ کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.