جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بنگلادیش نے افغانستان کو ہرایا،سپر فور کی امیدیں برقرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

ٹی20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، جواب میں افغانستانی ٹیم 146 بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا۔
بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا۔
افغانستان کے رحمن اللّٰہ گرباز نے 35، عظمت اللّٰہ عمر زئی 30، راشد خان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گلبدین نائب 16، محمد نبی 15 اور نور احمد 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلادیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے 3، نوسم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
پہلی اننگز میں بنگلادیش کے تنزید حسن نے 52 رنز بنائے، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے 26 کی نمایاں باریاں کھیلی جبکہ شمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نور الحسن اور ذاکر علی نے 12،12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کے نور احمد اور راشد خان نے 2،2 جبکہ عظمت اللّٰہ عمر زئی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ بنگلادیشی ٹیم نے ایونٹ میں 2 میچز میں فتح حاصل کرلی ہے، جس کے بعد اُس کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان سے کم ہے، اُسے اگلے مرحلے تک رسائی کےلیے 18 ستمبر کے افغانستان اور سری لنکا کے میچ کے فیصلے تک انتظار کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Next Post

سپر فور کے لیے افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post
سپر فور کے لیے افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ

سپر فور کے لیے افغانستان اور سری لنکا کا مقابلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.