جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نے پورنیہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in قومی خبریں
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

پورنیا، 15 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بہار کے پورنیہ ضلع میں علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے نو تعمیرہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا۔
یہ ٹرمینل عمارت نہ صرف سیمانچل اور کوسی خطہ کے لوگوں کے لیے ہوائی سفر کی نئی سہولیات لائے گی بلکہ علاقائی رابطوں اور بہار کی اقتصادی ترقی کو بھی نئی اڑان دے گی۔
مسٹر مودی کی موجودگی میں ایک 76 سیٹوں والے طیارے نے احمد آباد کے لیے اڑان بھری اور پھر ایک اور طیارے نے کولکاتہ کیلئے بھی اڑان بھری۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پورنیہ کے لوگوں سے نیا ہوائی اڈہ ٹرمینل بنانے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے علاقائی رابطہ اسکیم ‘اڑان’ کے تحت ملک کے چھوٹے شہروں کو فضائی نیٹ ورک سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ پورنیہ ہوائی اڈے کے ٹرمینل کا افتتاح اس سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔ بہتر فضائی رابطہ بہار کے سیمانچل اور کوسی خطے کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو بدل دے گا۔ پورنیہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت نہ صرف سیمانچل خطے کی دہائیوں پرانی مانگ کو پورا کرے گی بلکہ بہار کے فضائی رابطہ کو بھی ایک نئی بلندی دے گی۔ اس سے جہاں مقامی لوگوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا، وہیں اس سے ریاست کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو بھی ایک نئی تحریک ملے گی۔
اس فضائی سروس سے پورنیہ ڈویژن سمیت تقریباً ایک درجن اضلاع کو فائدہ پہنچے گا۔ پٹنہ، گیا، دربھنگہ کے بعد پورنیہ اب بہار کا چوتھا ہوائی اڈہ ہے جہاں سے کمرشیل فلائٹ سروس شروع ہوئی ہے ۔ انڈیگو ایئر لائنز احمد آباد اور پورنیہ کے درمیان ہفتے میں تین دن پرواز کرے گی، جس سے گجرات کے بڑے صنعتی شہر سے براہ راست جڑنے کا موقع ملے گا۔ پورنیہ مشرقی بہار کا سب سے اہم شہر ہے اور اس کا اپنے آس پاس کے شہروں سہرسہ، مدھے پورہ، سپول، ارریہ، کٹیہار، بھاگلپور، نوگچھیا، فاربس گنج کے ساتھ ساتھ نیپال اور بنگال کے بہت سے شہروں سے رابطہ ہے ۔
پورنیہ ہوائی اڈے کی نئی تعمیر شدہ عبوری ٹرمینل عمارت کے آغاز سے اس خطے میں فضائی خدمات کو وسعت ملے گی۔ یہ ٹرمینل جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور اس کی نئی عمارت کی تعمیر کے بعد مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ اب پروازیں شروع ہونے اور ان کی تعداد میں اضافے سے مسافروں کو دہلی، پٹنہ اور دیگر بڑے شہروں کے لیے براہ راست اور باقاعدہ ہوائی خدمات ملنا شروع ہو جائیں گی۔ پورنیہ، کٹیہار، ارریہ، کشن گنج، سپول اور سہرسہ جیسے اضلاع کے لوگ اب اپنے قریبی شہر سے فضائی خدمات حاصل کر سکیں گے ۔ اب تک اس علاقے کے مسافروں کو پٹنہ یا باگڈوگرا جانا پڑتا تھا لیکن اس ٹرمینل کے شروع ہونے سے مسافروں کا وقت اور خرچ دونوں کی بچت ہوگی۔
پورنیہ اور آس پاس کا علاقہ کاروبار، تعلیم اور زراعت کے نقطہ نظر سے اہم سمجھا جاتا ہے ۔ فضائی رابطے میں اضافے سے یہاں سرمایہ کاری، صنعت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ یہاں کے طلبائاور کاروباری افراد کو بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر حلف لیا

Next Post

جون پور بس حادثے میں چار افراد کی موت پر وشنو دیو سائی نے دکھ کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

جون پور بس حادثے میں چار افراد کی موت پر وشنو دیو سائی نے دکھ کا اظہار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.