بنگلور، 15 ستمبر (یو این آئی) یش راٹھوڑ (194) اور سارانش جین کے دو اننگز (69/179 رنز اور آٹھ وکٹیں) کے ساتھ رجت پاٹی دار کے شاندار 101 رنز کی بدولت سینٹرل زون نے پیر کے روز فائنل میچ کے پانچویں دن ساؤتھ زون کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر دلیپ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سنٹرل زون کی دوسری اننگز کی شروعات 65 رنز کے ہدف کے لیے اچھی نہیں رہی اور اس نے 24 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ دانش مالیور (5)، شبھم شرما (8)، اور سارانش جین (4) وکٹیں گنوا بیٹھے۔ کپتان رجت پاٹی دار 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسے نازک وقت میں بیٹنگ کے لیے آئے یش راٹھوڑ نے اکشے وڑکر کے ساتھ شراکت قائم کی اور 20.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا کر سنٹرل زون نے فائنل میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔








