جموں/۱۲ستمبر
جموں کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بین ریاستی منشیات ماڈیول کا پردہ فاش کرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سٹیشن مجالتہ کی ایک ٹیم نے باتل مجالٹہ میں ایک ناکے کے دوران ایک گاڑی کو روکا جو رام کوٹ سے اودھم پور آ رہی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ گاڑی میں تین افراد سوار تھے اور تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۲۵۰گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد تینوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت در ویندر پال ولد رگویر سنگھ ساکن گرہا جالندھر، منجیت سنگھ ولد گرنام سنگھ ساکن ہری پورہ امرتسر اور بکرم جیت کمار ولد سکھ راج ساکن پنجاب کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن مجالتہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۷۱؍ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔ ایجنسیز










