جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں ہی ہتھیار ڈالیں گے : حماس کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

غزہ، 8 ستمبر (یو این آئی) فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ صرف فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں ہی ہتھیار ڈالے جائیں گے ۔ جبکہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات اب بھی تعطل کا شکار ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی پر تیار ہے ۔ ہمارا موقف فلسطینی ریاست کا قیام واضح ہے اور ہم تمام اسرائیلی قیدیوں کو خواہ وہ زندہ ہوں یا مردہ، رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حماس کا یہ اہم اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے حماس کو غزہ سے متعلق ایک جامع معاہدے کے پیغامات بھیجے ۔
ویٹکوف کے پیغامات میں یہ تجویز شامل ہے کہ تمام مغویوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی جنگ کو ختم کردیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے حماس تک ایک جامع سمجھوتے کے بنیادی نکات پہنچائے ہیں، جن کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور تمام مغویوں کی رہائی ہے ۔ یہ کوئی حتمی یا با ضابطہ مسودہ نہیں بلکہ عمومی نکات ہیں تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رہے ۔
بیت المقدس میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ اُس وقت ختم ہو سکتی ہے جب حماس مغویوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے ۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک دن پہلے حماس نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اگر اسرائیل جنگ ختم کر کے اپنی فوج واپس بلائے تو وہ تمام مغویوں کو رہا کردے گا۔
حماس نے ہفتے کی شب یہ بھی کہا تھا کہ اس نے ایسی کسی بھی تجویز کے لیے دروازہ کھلا رکھا ہے جس سے غزہ میں مستقل جنگ بندی ممکن ہو سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ کے ازمیر میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 16 سالہ نوجوان گرفتار

Next Post

غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیلی وزیرِ خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیلی وزیرِ خارجہ

غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیلی وزیرِ خارجہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.