سرینگر//
حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے کشمیر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا امکان ہے۔
اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ’’کشمیر کے علاقے میں، محکمہ جولائی کے پہلے ہفتے میں وادی کشمیر کے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر سکتا ہے‘‘۔
وادی میں گزشتہ دو دنوں سے گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ۔منگل کو ۳۳ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درج کیا گیا ۔
مئی کے شروع میں، حکام نے جموں خطے میں بالترتیب ۲۳ مئی اور۳۰مئی سے تمام کلاسوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
سکول ایجوکیشن جموں کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گرم موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری تعلیمی ادارے اور تسلیم شدہ پرائیویٹ سکولوں میں۲۳ مئی سے جولائی ۹تک آٹھویں جماعت تک اور ۹تا ۱۲ کلاسوں کیلئے گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ ، چھٹی۳۰مئی سے ۹جولائی تک کی گئی ہے۔