نئی دہلی، 2 ستمبر (یو این آئی) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے منگل کو ناگپور کی ایک پرائیویٹ آرڈیننس مینوفیکچرنگ کمپنی امبجھری کے اس وقت کے ڈپٹی جنرل منیجر، اس کے مالک اور دیگر کے خلاف جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ (ایکپریئنس سرٹیفیکٹ) کی بنیاد پر ٹینڈر کی شرائط و ضوابط میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔
ایف آئی آر آرڈیننس بنانے والی کمپنی میں آٹومیشن انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل سروسز کے اس وقت کے ڈپٹی جنرل منیجر دیپک لامبا اور اس کے مالک موہت ٹھولیا کے خلاف درج کی گئی ہے ۔
سی بی آئی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ملزم ڈپٹی جنرل منیجر نے نجی فرم کے ساتھ اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے بینک کھاتوں کے ذریعے کئی مالیاتی لین دین کیے ۔ سی بی آئی نے ملزم کے دفتر اور رہائشی کیمپس سمیت چار مقامات پر تلاشی لی، جس میں ڈیجیٹل ثبوت سمیت مجرمانہ دستاویزات برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔








