جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شہباز شریف یا سنتری !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-02
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

اب صاحب ایسا بھی نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ چین کے شہر تیانجن میں ایس او سی کے اجلاس … سربراہی اجلاس میں جو کچھ بھی ہوا ہمیں اس کی پل پل کی خبر تھی… نہیں صاحب ہم ایسا دعویٰ نہیں کر سکتے ہیں… کریں گے تویہ مبالغہ آرائی ہو گی اور… اور کچھ نہیں ہو گا… لیکن… لیکن جناب جو ایک بات سچ ہے اور سو فیصد صحیح بھی ‘ وہ یہ ہے کہ… کہ یہ جو تصویر ہوتی ہے وہ ایک ہزار تحریری الفاظ سے بھی زیادہ طاقتور ہو تی ہے اور… اور ہم حلفاًبیان کرتے ہیں کہ … کہ یہ سچ ہے اور سو فیصد سچ ہے ۔ سربراہی اجلاس کی ایک تصویر ہماری نظروں سے بھی گزری جس میں ہم یہ دیکھ رہے ہیں پاکستان کا وزیر اعظم‘ شہباز شریف کھڑا ہے… بالکل ایک سنتری کی طرح کھڑا ہے اوراس کے آگے سے دو لیڈر… دو بڑے لیڈر باتیں کرتے ہو ئے ‘ مسکراہتے ہو ئے گزر رہے ہیں… کچھ اس طرح گزر رہے ہیں کہ جیسے وہاں سچ میں کسی اور ملک کا حکمران نہیں بلکہ ان کی حفاظت یا ان کے احترام میں کھڑا ایک سنتری ہو۔یہ دو لیڈر وزیرا عظم نریندرا مودی اور روس کے صدر دلاد میر پوتن تھے ۔یقین کریں ہم پاکستان کے وزیرا عظم کی تحقیر کررہے ہیں اور نہ تزلیل ‘ انہیں اسے کم تر بھی نہیں سمجھ رہے ہیں… لیکن صاحب لیکن یہ بھی تو حقیقت ہے کہ… کہ دنیا کو پاکستان کو اپنی ضرورت کے مطابق ضرورت پڑتی ہے… اور جب یہ ضرورت پوری ہوتی ہے تو… تو اسے استعمال کرکے پھینک دیا جاتا ہے… امریکی صدر کو اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے… شاید مودی جی کو چڑانے کیلئے اسے اس کی ضرورت ہے … اور وہ اپنی اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کو استعمال کررہا ہے… جونہی یہ ضرورت پوری ہو جائیگی تو… تو امریکی ترجیحات میں پاکستان کا کہیں نام و نشان نہیں ہو گا… اور اس لئے نہیں ہو گا کیونکہ اس ملک نے اپنے قیام سے لے کر آج تک کسی ملک… کسی بھی ملک کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات استوار نہیں کئے… پاکستان اُن ممالک کے پیچھے بھاگتا آیا ہے… دم ہلاتا آیا ہے جو بھارت مخالف ہوں … یہی اس ملک کی خارجہ پالیسی کا خاصا رہا ہے۔ہمیں کوئی اعتراض نہیں… لیکن… لیکن ایک بات ضرور ہے کہ… کہ جس تیزی سے ہندوستان اور چین قریب آ رہے ہیں … اسی تیزی سے پاکستان کی نیندیں بھی اڑ رہیں ہوں گی اور… اور اس لئے اُڑ رہی ہوں گی کیونکہ ایک دن وہ بھی آئیگا جب یہ حقیقت اس کے سامنے کھل جائیگی کہ…کہ چین بھی اسے صرف اپنی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ضروری سمجھ رہا تھا۔یہ اس کی اسٹریٹجی تھی … اس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات نہیں تھے… بالکل بھی نہیں تھے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت

Next Post

تیانجن اعلامیہ: پہلگام حملے کی مذمت بھارت کی سفارتی کامیابی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

تیانجن اعلامیہ: پہلگام حملے کی مذمت بھارت کی سفارتی کامیابی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.