وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے سیلاب کے بعد بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جموں کا دورہ کرنے پر وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دورہ بحران کے تئیں مرکزی وزیر کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
عمرعبداللہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بروقت امداد، بحالی اور زندگیوں کی تعمیر نو حکومت کی ترجیح رہے گی۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی ٰ کے دفتر سے جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں سیلاب کی صورتحال پر وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی کی صدارت میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے اس دورے پر اظہار تشکر کیا جو بحران کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کی ترجیح بروقت ریلیف، بحالی اور لچک کے ساتھ زندگیوں کی تعمیر نو ہے۔








