ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے نیپال کو 5-0 سے شکست دے کرسیف انڈر 17 خواتین چیمپئن شپ 2025 کا خطاب جیت لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-31
in کھیل
A A
ہندوستان نے نیپال کو 5-0 سے شکست دے کرسیف انڈر 17 خواتین چیمپئن شپ 2025 کا خطاب جیت لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/تھمپو، 30 اگست (یو این آئی) جنوبی ایشیائی فٹ بال میں ہندوستان کا دبدبہ جاری رہا۔ انڈر 17 خواتین کی ٹیم نے نیپال کو چانگلیمتھانگ اسٹیڈیم میں 5-0 سے شکست دے کر ایک میچ باقی رہتے ہوئے سیف انڈر 17 ویمنز چیمپئن شپ 2025 کا خطاب جیت لیا۔
سیف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "ہندوستان نے جمعہ 29 اگست 2025 کو تھمپو کے چانگلیمیتھانگ اسٹیڈیم میں نیپال کو 5-0 سے شکست دے کرایک بار پھر جنوبی ایشیا میں اپنا دبدبہ قائم کیا اور شاندار انداز میں سیف انڈر 17 ویمنز چیمپئن شپ 2025 کا خطاب اپنے نام کیا۔ ینگ ٹائیگریس ہاف ٹائم تک 3-0 سے آگے تھی۔
بیان میں کہا گیا، "اس جیت سے ہندوستان کے پانچ میچوں میں 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ٹیبل میں ٹاپ پرناقابل تسخیر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دوسرے نمبر پر قابض بنگلہ دیش کی دن کے شروع میں شکست (میزبان بھوٹان کے خلاف 1-1 سے ڈرا) کے باوجود ہندوستان نے ٹائٹل پکا کرلیا۔”
پرل فرنینڈس (15ویں، 43ویں) اور دیویانی لنڈا (79ویں، 90ویں) دونوں نے دو دو گول بنائے۔ نیرا چانو لونگجام (5ویں) نے بھی ایک اور گول کیا۔
ابتدائی سیٹی بجتے ہی ہی ہندوستان نے یک طرفہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے مطابق نیلی جرسی والی ٹیمیں مسلسل آگے بڑھتی رہیں اور گیند ہندوستان کے ہاف میں مشکل سے ہی پہنچ سکی۔ نیپال کو اپنے ہاف ہی میں ہی روکے رکھا اور گول کیپر مُنی کے اینڈ سے کھیل کو دور رکھا۔
بیان میں کہا گیا، "شروع میں ہی گول کے دروازے کھل گئے، پانچ منٹ بعد ہی نیرا چانو نے سیٹ پیس سے گول کر کے گیند کو نیٹ میں پہنچاکر ماحول بنادیا۔ اس کے بعد انہوں نے 15ویں منٹ میں پرل فرنینڈس کے باکس میں ایک شاندار کراس ڈال کر ٹیم کو برتری دلائی، جنہوں نے صبر و تحمل سے گول کیا۔”
ہندوستان کے حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، اس میں کہا گیا ہے، "ہندوستان نے اپنی تیز چالوں اور ہموار تبادلے سے دباؤ بنانا جاری رکھا۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، 43ویں منٹ میں، دیویانی کا ایک خوبصورت کراس پرل کے پاس پہنچا، جنہوں نے اسے آسانی سے گول میں پہنچادیا۔”
دوسرے ہاف کا آغاز خراب رہا، بہت سے مواقع، آف سائیڈ اور نزدیکی چوک ہوئی، لیکن آخر کار ہندوستان نے دوبارہ گول کر دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 79 ویں منٹ میں شویتا رانی نے ایک گہرا کراس دیا جسے بونیفیلیا شولائی نے گول کی طرف فلک کیا، جس سے دیویانی لنڈا نے لائن پرگول کا فائدہ اٹھایا۔
اے آئی ایف ایف نے ایک بیان میں کہا، "اس کے بعد ہندوستان نے میچ اختتام شاندار طریقے سے کیا اور اضافی وقت میں دیونانی نے انیتا ڈنگ ڈونگ کے کراس کوگول میں تبدیل کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔”
ٹرافی پکی ہونے، اتنے ہی میچوں میں پانچ جیت، 27 گول اور ایک بھی گول نہ کھانے کے ساتھ، ہندوستان اب اتوار 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئن شپ کے اپنے آخری میچ میں اترے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطاب کا فیصلہ کن مقابلہ مانے جانے والے اس مقابلےسے ینگ ٹائیگریسس کے لئے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا موقع ملے گا۔

 

 

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈین کرکٹ ٹیم اپنی جرسی کے سپانسر اور ’358 کروڑ کی ڈیل‘ سے کیوں محروم ہو گئی؟

Next Post

پاکستان نے افغانستان کو 39 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
پاکستان نے افغانستان کو 39 رن سے شکست دی

پاکستان نے افغانستان کو 39 رن سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.