جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

صدر جمہوریہ ہند نے اسکوپ ایمیننس ایوارڈ تفویض کئے

نئی دہلی،29 اگست (یو این آئی)صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں سال 2023-2022 کیلئے اسکوپ یمیننس ایوارڈ تفویض کئے ۔

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-30
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکوپ ایمیننس ایوارڈس ہندوستان کی ترقی میں پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک اچھے ادارے کی پہچان یہ ہے کہ وہ سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی، تکنیکی اور اخلاقی تمام پہلوؤں پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے پائیدار ترقی، کارپوریٹ گورننس، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور اختراع جیسے متعدد جہتوں میں نمایاں کارکردگی کا اعزاز دینے پر اسکوپ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ترقی اور پیش رفت کی طرف ایک جامع نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے پبلک سیکٹر اقتصادی ترقی اور سماجی شمولیت کے لیے ایک طاقتور ذریعہ رہا ہے ۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے صنعت کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سماجی ترقی اور متوازن علاقائی ترقی کی بنیاد رکھی ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ کاروباری ادارے ترقی کرتے رہے اور بدلتے رہے ہیں۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز سے حکومت اور معاشرے کی توقعات بھی بدل گئی ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان تمام تبدیلیوں کے درمیان، پبلک سیکر انٹرپرائزز، اپنی کارکردگی کے ذریعے ، اقتصادی اور قومی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کے علاوہ، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے قومی اہداف کو سرفہرست رکھتے ہوئے متوازن اور جامع ترقی کو ترجیح دی ہے ۔ ان کے رول اور شراکت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بجا ہے کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز ترقی کے محرک اور قوم اور اس کے لوگوں کی خوشحالی کے ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں نے گورننس اور شفافیت کے بہت سے اچھے ماڈل اور مثالیں بھی پیش کی ہیں۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) آتم نر بھر بھارت اور میک ان انڈیا جیسی قومی مہمات میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران مقامی ایئر ڈیفنس کنٹرول اور رپورٹنگ سسٹم آکاش تیر نے اپنی بے مثال صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے اس نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پبلک سیکٹر حلقے کیلئے خصوصی فخر کی بات ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ قومی سلامتی میں خود انحصار پر مبنی اختراع اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی خود انحصاری میں عوامی اداروں کا تعاون واضح ہے ۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے زراعت، کان کنی اور ایکسپلوریشن، مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ اور جنریشن اور خدمات کے اہم شعبوں میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے ہمیشہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایس ای سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے قومی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے ۔ سی پی ایس ای سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ان کے فیصلے قوم کی تعمیر کے لیے وقف ہوں گے ، کارکردگی اصول پر مبنی ہوں گے اور فکر حساسیت اور سماجی خدمت سے متاثر ہوگی۔
پبلک انٹرپرائزز کی اسٹینڈنگ کانفرنس (اسکوپ) کے ذریعہ قائم کردہ اسکوپ ایمیننس ایوارڈز، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نمایاں کامیابیوں اور خدمات کا اعتراف کرنے کی ایک کوشش ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.8 فیصد رہی، زراعت اور خدمات کے شعبے کا شاندار مظاہرہ

Next Post

پارلیمنٹ میں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال درست نہیں ہے : عارف خان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
پارلیمنٹ میں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال درست نہیں ہے : عارف خان

پارلیمنٹ میں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال درست نہیں ہے : عارف خان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.