ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ میں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال درست نہیں ہے : عارف خان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-30
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال درست نہیں ہے : عارف خان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) بہار کے گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ قوانین بنانے اور اس پر بحث کرنے والے اداروں میں ناشائستہ زبان کا استعمال انتہائی تشویشناک ہے اور اسے کسی بھی سطح پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر خان نے جمعہ کے روز یہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی کے ‘‘ووٹ چور’’ لفظ کے استعمال پر کہا کہ قانون بنانے والے اداروں میں اس طرح کے توہین آمیز الفاظ کا استعمال قابلِ اعتراض ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اداروں میں قانون بنائے جاتے ہیں اور قانون سازی پر بحث ہوتی ہے وہاں نازیبا الفاظ کا استعمال بڑی تشویش کا موضوع ہے ۔
انہوں نے کہا، "میں سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں قوانین بنائے جاتے ہیں اور قانون سازی کے حوالے سے بحث ہوتی ہے وہاں غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال درست نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ میں ‘جھوٹ’ لفظ کا استعمال غیر پارلیمانی ہے ، اس لیے وہاں اس کے متبادل لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ ‘جھوٹا’ لفظ بولنا پارلیمنٹ میں غلط ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ملک کے بڑے اداروں کے معیار کو اس طرح گرایا جانا چاہیے ، یہ کسی کو بھی برداشت نہیں کرنا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا، ‘‘استعمال ہونے والے الفاظ باوقار ہونے چاہئیں لیکن یہاں تو سبھی حدود کا الٹ پھیر ہو رہا ہے ۔ آپ عدالت میں جاتے ہیں تو کیا وہاں نازیبا الفاظ کا استعمال کوئی کرتا ہے ؟ کیا کسی وکیل یا کسی اور کو وہاں توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا حق ہے ؟ کیا وہاں ناشائستہ زبان برداشت کی جاتی ہے ؟ وہاں صرف مہذب اور پارلیمانی زبان ہی استعمال کی جاتی ہے ۔ میں کسی خاص شخص کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں لیکن اس طرح سے ہمارے اداروں کے وقار کو گرانا قبول نہیں کیا جانا چاہیے ۔ ان کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کرکے ان کے وقار کو کم کرنا کسی بھی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔’’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ ہند نے اسکوپ ایمیننس ایوارڈ تفویض کئے

Next Post

بنجارہ برادری کے ”ایس ٹی” درجے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ کا نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

بنجارہ برادری کے ''ایس ٹی'' درجے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ کا نوٹس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.