جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ: ہندوستان نے چین کو 4-3 سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-30
in کھیل
A A
ایشیا کپ: ہندوستان نے چین کو 4-3 سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

راجگیر، 29 اگست (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ہیرو مینس ایشیا کپ راجگیر بہار 2025 میں اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو چین کے خلاف 4-3 سے جیت کے ساتھ کیا۔
آج یہاں راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے (20ویں، 33ویں، 47ویں) منٹ میں گول کر کے ہندوستان کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہندوستان کی جانب سے پہلا گول جوگراج سنگھ نے (18ویں) منٹ میں کیا۔ دوسری جانب چین کی جانب سے شیہاؤ ڈو (12ویں)، بینہائی چن (35ویں) اور جیشینگ گاؤ (41ویں منٹ) نے گول کئے۔
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ موقف اپنایا۔ آخر کار چین نے دباؤ بنایا اور پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے شیہاؤ ڈو (12ویں منٹ) نے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ چین پہلے کوارٹر میں 1-0 سے آگے تھا۔
ہندوستان نے دوسرے کوارٹر کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور چین پر دباؤ ڈالنے میں اچھا مظاہرہ کیا۔ کوارٹر میں تین منٹ بعد ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا اور جوگراج سنگھ (18ویں منٹ) نے گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔ اس کے فوراً بعد ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا اور کپتان ہرمن پریت سنگھ (20ویں منٹ) نے گول کرکے ہندوستان کو برتری دلادی۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان 2-1 سے آگے تھا۔
وقفے کے بعد ہندوستان نے چینی کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور کپتان ہرمن پریت سنگھ (33ویں منٹ) نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 3-1 کردیا۔ چین نے جلد ہی شاندار جواب دیا اور اپنا تیسرا پنالٹی کارنر حاصل کیا جسے بینہائی چن (35ویں منٹ) نے گول کر کے اسکور 3-2 کر دیا۔ اگلے چند منٹوں تک ہندوستان اور چین ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے جس میں چین کا جارحانہ موقف کافی خطرناک نظر آیا۔ کھیل ختم ہونے سے 20 منٹ قبل چین کو دو پنالٹی کارنر ملے اور دوسرے پنالٹی کارنر پر جیشینگ گاؤ (41ویں منٹ) نے گول کر کے برابری کر دی۔ کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 3-3 سے برابر تھیں اور کھیل مکمل طور پر متوازن تھا۔
ہندوستان نے آخری کوارٹر کا آغاز شاندار انداز میں کیا، شروع میں ہی دو پنالٹی کارنر ملے اور ہرمن پریت سنگھ (47ویں منٹ) نے گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ٹیم کو 4-3 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے چینی کھلاڑیوں کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ہندوستانی ٹیم نے یہ میچ 4-3 سے جیت لیا۔یو این آئی۔ این یو۔

 

 

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اڈیشہ کے ڈی جی پی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر 41 کھلاڑیوں کو نوازا

Next Post

مودی اور مانڈویہ نے کھیلوں کے قومی دن پر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
مودی اور مانڈویہ نے کھیلوں کے قومی دن پر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی اور مانڈویہ نے کھیلوں کے قومی دن پر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.