بیونس آئرس/۲۷، اگست، (یو این آئی) ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی پر انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب ارجنٹینا کے صدر پر انتخابی مہم کے دوران بدعنوانی کے اسکینڈل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صورتحال خراب ہونے کے بعد صدر ہاویئر مائیلی کو موقع سے روانہ کردیا گیا جبکہ ان کے قافلے پر پتھراؤ کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔







