ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وجے شنکر نے آئندہ گھریلو سیزن سے پہلے تمل ناڈو کو ایک جھٹکا دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-29
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

چنئی، 28 اگست (یو این آئی) آل راؤنڈر وجے شنکر نے آئندہ گھریلو سیزن 2025-26 کے لیے اپنی آبائی ریاست تمل ناڈو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 34 سالہ وجے کو اس سلسلے میں تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن (TNCA) سے این او سی بھی مل گیا ہے۔
بوچی بابو ٹورنامنٹ میں شنکر نے چنئی میں ہماچل پردیش کے خلاف ٹی این سی اے الیون کی طرف سے کھیلا لیکن ای ایس پی این کرک انفو کو معلوم ہوا ہے کہ جب انہیں مہاراشٹر کے خلاف دوسرے میچ میں ڈراپ کیا گیا تو انہوں نے ریاست کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، شنکر نے مسلسل مواقع کی تلاش میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
2024-25 کے گھریلو سیزن میں شنکر کو رنجی ٹرافی میں پہلے دو میچ کھیلنے کے مواقع ملے اور وہ سید مشتاق علی ٹرافی کے زیادہ تر میچوں میں پلیئنگ الیون سے باہر رہے۔
اس فیصلے سے تمل ناڈو کے ساتھ شنکر کا 11 سالہ دور ختم ہو گیا، جس کے دوران انہوں نے اپنی ریاست کو وجے ہزارے، دیودھر اور سید مشتاق علی میں خطاب دلانے میں مدد کی تھی ۔ دسمبر 2012 میں اپنے رنجی ٹرافی ڈیبیو کے بعد، انہوں نے مڈل آرڈر میں ایس بدری ناتھ کی جگہ کو پرکرنےکی کوشش کی اور اس دوران انہیں بیٹنگ آرڈر میں بی اندراجیت کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا۔
شنکر نے تمل ناڈو کے لیے رنجی ٹرافی کی 81 اننگز میں 44.25 کی اوسط سے 3142 رنز بنائے جس میں 11 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے رنجی ٹرافی میں 53.93 کی اوسط سے اپنی میڈیم تیز گیند بازی سے 43 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 2014-15 میں ان کا رنجی سیزن بہت اچھا رہا جب انہوں نے 11 اننگز میں 57.70 کی اوسط سے 577 رنز بنائے۔ اس کے بعد انیں انڈیا اے میں شامل کیا گیا اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ اسکواڈ میں وائلڈ کارڈ انٹری بھی ملی۔
2024-25 کے رنجی سیزن میں، انہوں نے چندی گڑھ کے خلاف سیلم میں 171 گیندوں پر 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو ان کے رنجی کیریئر کی بہترین اننگز بھی ہے۔
شنکر حالیہ دنوں میں دوسرے سینئر کھلاڑی ہیں جنہوں نے تمل ناڈو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شنکر سے پہلے، ان کے تمل ناڈو پریمیئر لیگ (ٹی این پی ایل ) کے کپتان بی اپراجیت 2024-25 کے سیزن سے پہلے کیرالہ چلے گئے تھے۔
شنکر کی رخصتی نئے سیزن سے پہلے تمل ناڈو کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے کیونکہ آر سائی کشور ہاتھ کی چوٹ سے ٹھیک ہو رہے ہیں جبکہ بائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر ایس اجیت رام، 2023-24 رنجی ٹرافی میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی زخمی ہیں۔
شنکر حال ہی میں اچھی فارم میں ہیں، انہوں نے ٹی این پی ایل 2025 میں نو اننگز میں 50.20 کی اوسط اور 154 کے اسٹرائیک ریٹ سے 251 رنز بنائے۔ شنکر دسمبر میں سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران پہلی بار تمل ناڈو کے خلاف کھیلتے نظر آئیں گے۔

 

 

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سبالینکا، اینڈریوا اور پاولینی یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

Next Post

سندھو، ساتوک-چراغ اور کپیلا۔ کرسٹو چوتھے دن اہم مقابلوں کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

سندھو، ساتوک-چراغ اور کپیلا۔ کرسٹو چوتھے دن اہم مقابلوں کے لیے تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.