ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سِنر، سویاتک، کوکو گاف اور نائومی اوساکا نے اپنے میچ جیت لئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-28
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نیویارک، 27 اگست (یواین آئی) — یو ایس اوپن 2025 کے سنگلز مقابلوں کا پہلا راؤنڈ منگل کو اختتام پذیر ہوا، جس میں دفاعی چیمپئن جینک سِنر کے ساتھ ساتھ چوٹی کے دعویدارا سویاتک، کوکو گاف اور نائومی اوساکا نے شاندار فتوحات درج کیں۔
مردوں کے زمرے میں، پہلی سیڈ سِنر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیک ریپبلک کے وٹ کوپریوا کو صرف 98 منٹ میں 6-1، 6-1، 6-2 سے شکست دے دی۔ سِنر نے کہا: "یہاں واپس آنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک نہایت خاص ٹورنامنٹ ہے۔”
تیسری سیڈ الیگزینڈر زویریو نے بھی چلی کے الیخاندرو تابلو کو سیدھے سیٹوں میں 6-2، 7-6(4)، 6-4 سے ہرا دیا۔
خواتین کے مقابلوں میں چیمپئن کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سویاتک نے کولمبیا کی ایمیلیانا ارانگو کو 6-1، 6-2 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے سنگلز میں اپنی مسلسل 65ویں کامیابی حاصل کی — جو اوپن ایرا میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دو مرتبہ کی یو ایس اوپن چیمپئن اوساکا کو 2022 کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم میں سیڈ دی گئی تھی اور انہوں نے بیلجیئم کی گریٹ مینین پر 6-3، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔
گاف کے لئے سب سے مشکل چیلنج تھا۔ 2023 کی یو ایس اوپن فاتح نے تقریباً تین گھنٹے جدوجہد کی اور آخرکار آسٹریلیا کی اجلا ٹوملجانووِچ کو 6-4، 6-7(2)، 7-5 سے شکست دی۔ گاف، جو اپنی سروس کی کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، نے 10 ڈبل فالٹس کئے، لیکن فیصلہ کن لمحات میں تحمل برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا: "آج کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی، لیکن آخری گیم میں جب ضرورت تھی، میں نے اچھا کھیلا۔”
چینی اسٹار وانگ شین یو نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے امریکی حریف کیرولین ڈولہائڈ کو 2-6، 6-4، 6-2 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ سست آغاز کے باوجود، وانگ نے اپنی حکمتِ عملی بدلی اور سادہ مگر فیصلہ کن کھیل سے کامیابی حاصل کی۔ وانگ نے کہا: "یہ ایک بہت مشکل میچ تھا۔ پہلے سیٹ میں میرا فرسٹ سرو فیصد کم تھا۔ اس کے بعد میں نے خود کو ڈھالا اور اپنی سوچ کو واضح کیا۔” اب وانگ کا مقابلہ 13ویں سیڈ یکاترینا الیکزنڈرووا سے ہوگا۔
دوسری طرف، چین کے بو یونچاؤکیٹے اپنی پہلی گرینڈ سلیم مین ڈرا جیت کی تلاش میں ناکام رہے اور فرانس کے وائلڈ کارڈ ویلنٹین روئر سے 1-6، 4-6، 6-7(1) سے ہار گئے۔ یہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں ان کی پانچویں بار پہلے راؤنڈ کی شکست ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شادی کی تقریبات فضول خرچی کا اشتہار بن گئی ہیں

Next Post

رضوان اور بابر کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں فٹ نہیں بیٹھتی : مکی آرتھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
رضوان اور بابر کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں فٹ نہیں بیٹھتی : مکی آرتھر

رضوان اور بابر کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں فٹ نہیں بیٹھتی : مکی آرتھر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.