منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین جنگ: منشیات کی غیر قانونی پیداوار بڑھ سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-28
in عالمی خبریں
A A
ہمارے خلاف جنگ میں بیلا روس کے شامل ہونے کا امکان ہے : یوکرینی فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

نیو یارک///
اقوام متحدہ نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جاری روسی جنگ سے منشیات کی غیر قانونی پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ افغانستان کے بحران سے افیون کی منڈی پھل پھول سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے سابقہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ تنازعات کے شکار علاقے مصنوعی منشیات بنانے کے لیے ایک ’مقناطیس‘ کا کام کر سکتے ہیں، جو کہیں بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق: ’یہ اثر اس وقت زیادہ ہو سکتا ہے جب تنازع کا شکار علاقہ صارفین کی بڑی منڈیوں کے قریب واقع ہو۔‘ یو این او ڈی سی نے کہا کہ یوکرین میں 2019 میں بند کی گئی ایمفیٹامین لیبارٹریوں کی تعداد 17 تھی جو 2020 میں بڑھ کر 79 ہو گئی۔ یہ 2020 میں کسی بھی ملک میں ضبط کی گئی لیبارٹریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ایمفیٹامین مرکزی اعصابی نظام کا ایک محرک ہے جو توجہ کی کمی اور موٹاپے جیسے مسائل کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی یوکرین کی مصنوعی منشیات تیار کرنے کی صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔
یو این او ڈی سی کی ماہر انجیلا می نے اے ایف پی کو بتایا: ’آپ کے پاس پولیس کی اتنی تعداد نہیں ہے کہ وہ تنازعات کے شکار علاقوں میں ان لیبارٹریوں کو کام کرنے سے روکے۔‘ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنگ اور تنازعات کی وجہ سے منشیات کی سمگلنگ کے راستے تبدیل ہوسکتے ہیں اور اس میں خلل پڑ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغانستان کی صورت حال، جہاں 2021 میں دنیا کی 86 فیصد افیون پیدا ہوئی، دنیا میں افیون کی مارکیٹ کو فروغ دے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس طالبان حکام کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے باوجود بھی افغانستان میں بحران کے باعث افیون کی غیر قانونی کاشت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ گذشتہ برس اگست میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے والے طالبان نے ملک میں افیون کی پیداوار پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا-یہاں منشیات کی کاشت ہو گی نہ دوسرے ممالک میں غیر قانونی طریقے سے بھیجی جائے گی۔

ہم نے دیکھا کہ ہمارے نوجوان نشے کی حالت میں ہوش و حواس سے بیگانہ ہیں۔ اپنے نوجوانوں کی اس عادت کا مجھے بہت زیادہ دکھ ہوا۔ اب سے افغانستان افیون کی کاشت نہیں کرے گا، ہم افیون کی کاشت کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی-7 کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے مدمقابل اربوں ڈالرز کے منصوبے کا اعلان

Next Post

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.