ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کے درمیان بل کو منظور کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-20
in قومی خبریں
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 19 اگست (یواین آئی) بہار میں ووٹر لسٹ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل سے دستبرداری اور ووٹ چوری کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی منگل کو دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
جیسے ہی پریذائیڈنگ آفیسر دلیپ سائکیا نے تین التوا کے بعد چار بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پہلے کی طرح ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بل کو منظور کرنے کی تجویز پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
پریزائیڈنگ آفیسر سائکیا نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان سے کہا کہ وہ شور مچا کر کارروائی میں خلل نہ ڈالیں، اپنے اپنے مقامات پر جائیں۔ ان کی اپیل کا اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ نعرے لگاتے ہوئے شور مچاتے رہے ۔ اس پر پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ ارکان ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینا چاہتے اور انہوں نے بدھ کی صبح گیارہ بجے تک کارروائی ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے جیسے ہی پریزائیڈنگ آفیسر کرشنا پرساد ٹینیٹی نے دو التوا کے بعد دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ارکان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگاتے رہے تاہم پریزائیڈنگ افسر نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کو چلانے کی کوشش کی۔
انہوں نے ‘2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم میں خلائی پروگرام کا اہم کردار’۔ پر بحث کے لیے بی جے پی کے نشی کانت دوبے کا نام لیا۔
مسٹر دوبے نے ہنگامہ آرائی کے درمیان بحث شروع کرتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے کبھی سائنس دانوں کا احترام نہیں کیا، اس لیے کانگریس بحث سے بھاگ رہی ہے اور اس موضوع پر بحث نہیں چاہتی۔
پریزائیڈنگ افسر نے مسٹر دوبے سے بحث روکنے کی اپیل کی اور ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے پرسکون رہنے کی اپیل کی، لیکن جب کسی نے ان کی بات نہ سنی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی چار بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل دوپہر 12 اور 11 بجے ایوان کی کارروائی ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی کرنا پڑی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی غلط حقائق کی بنیاد پر ملک کو گمراہ کر رہے ہیں: بی جے پی

Next Post

یوکرینی صدر نے اہلیہ کا میلانیا ٹرمپ کے نام خصوصی خط صدر ٹرمپ کے حوالے کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
یوکرینی صدر نے اہلیہ کا میلانیا ٹرمپ کے نام خصوصی خط صدر ٹرمپ کے حوالے کردیا

یوکرینی صدر نے اہلیہ کا میلانیا ٹرمپ کے نام خصوصی خط صدر ٹرمپ کے حوالے کردیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.