ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امید پورٹل کو زیر سماعت مقدمہ کے دوران معطل کیا جائے ،سپریم کورٹ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی درخواست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-18
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کرکے درخواست کی ہے کہ فاضل عدالت ایک حکم صادر کرے ، جس کے ذریعہ مرکزی حکومت( جواب دہندہ نمبر 1) کو ہدایت دی جائے کہ وہ موجودہ رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران ‘‘امید پورٹل’’ کومعطل کرے یا جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو واپس لے ۔
مزیدبرآں جواب دہندہ نمبر 1 کسی ریاستی وقف بورڈ یا کسی دیگر قانونی ادارے کی طرف سے اس پر کوئی کاروائی نہ کرے ۔ درخواست میں آگے کہا گیا کہ ‘ مزید جو بھی ضروری ریلیف یا ہدایات مناسب ہوں وہ بھی صادر کی جائیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بورڈ نے اس سے قبل متعدد بار مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کیس کی سماعت کے دوران امید پورٹل پر اوقافی املاک کو رجسٹرڈ کروانے کی غرض سے ریاستی وقف بورڈوں یا دیگر قانونی اداروں کے ذریعہ متولیان پر دباؤ نہ ڈالے نیز اس پورٹل کے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لے ۔
بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ وقف قانون اس وقت عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے ، تمام مسلمانوں، مسلم تنظیموں نے اسے مسترد کردیا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں، حقوق انسانی کی تنظیموں، سول سوسائٹی موومنٹ اور سکھ و عیسائی برادری نیز دیگر تمام اقلیتوں نے بھی اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ مگر افسوس کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ 6 جون سے امید پورٹل کو نہ صرف لاگو کردیا بلکہ اس میں اوقافی املاک کے اندراج کو لازم بھی قرار دے دیا، بصورت دیگر اوقاف املاک اپنا وجود کھودیں گی۔ بورڈ کے مطابق مرکزی حکومت کی یہ پوری کاروائی ایک غیر قانونی حرکت اور واضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے عدالت عظمی میں وقف قانون 2025 کو چیلنج کرتے ہوئے کورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ اس ایکٹ کو غیر دستوری اور دستور کی دفعات 14, 15, 19, 25 اور 29 سے متصادم قرار دے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کو محفوظ کرلیا ہے جو کسی بھی وقت آسکتا ہے ۔
بورڈ نے اپنے پٹیشن میں آگے کہا ‘امید پورٹل ‘ جو متنازعہ قانون پر مبنی ہے ، کا معزز عدالت کے روبرو زیر سماعت رٹ پٹیشن کے دوران معطل کیا جانا ضروری ہے ۔ یہ پورٹل مختلف تفصیلات اور لازمی دستاویزات جمع کرانے کو لازم قرار دیتا ہے ، جس سے زیر سماعت رٹ پٹیشنوں میں مانگی گئیں عبوری راحت اور چیلنج شدہ دفعات متأثر ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر الیاس نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ بورڈ نے اپنی عرضداشت میں امید پورٹل سے متعلق متعدد قانونی خامیوں کی بھی نشاندہی کی ہے اور ان قانونی، آئینی و دیگر مسائل کے پیش نظر بورڈ نے عدالت عظمی سے استدعا کی کہ مذکورہ بالا دلائل کی بنیاد پرپورٹل کے عمل کو معطل کیا جائے یا بطور متبادل مرکزی حکومت کو ہدایت دی جائے کہ زیر سماعت رٹ پٹیشن کے دوران نوٹیفیکیشن کو واپس لے لیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تمل ناڈو کے وزیر پیریاسامی کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

Next Post

پہلی سہ ماہی میں الیکٹرانک اشیاء کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post

پہلی سہ ماہی میں الیکٹرانک اشیاء کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.