جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہرمن پریت اور مندھانا کو گھر پر ورلڈ کپ جیتنے کا یقین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-13
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی سینئر جوڑی ہرمن پریت کور اور اسمرتی مندھانا نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی، اجتماعی اعتماد اور پچھلے دنوں میں بدلے ہوئے تیاری کے طریقوں پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے پہلا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے ہندوستان میں شروع ہوگا، جہاں ہندوستان کا پہلا میچ سری لنکا سے ہوگا۔ ہندوستان پچھلی بار 2022 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی 2005 اور 2017 میں رہی ہے، جب دونوں مرتبہ ٹیم رنر اپ رہی تھی۔ ان دونوں مواقع پر ٹیم کی کپتان متھالی راج تھیں۔ اس بار ٹیم گھریلو میدان اور حالیہ فارم کی بنیاد پر ایک قدم آگے بڑھنے کی امید کر رہی ہے۔ ٹیم کی نائب کپتان مندھانا نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ فارم کی ایک بڑی وجہ میدان سے باہر کی تیاریاں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم جو ٹریننگ اور محنت کر رہے ہیں، اس کا نتیجہ مل رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت خاص ہوگا۔ انگلینڈ میں پچھلے ڈیڑھ مہینے میں کئی مثبت چیزیں ہوئیں۔ میدان سے باہر بھی پوری ٹیم کا متحد رہنا اور ہر روز سخت محنت کرنا ہمارے لیے بہت اہم ہے۔‘‘
مندھانا نے کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ میرے ذہنی نقطۂ نظر سے زیادہ پچھلے دو تین سال میں میرے کام کرنے کے طریقہ کار میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایک تبدیلی ہے۔ میدان میں کیا ہوتا ہے، یہ الگ بات ہے۔ ہماری پہلی ذمہ داری اپنا کام کرنا ہے۔ صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم اسی سمت بڑھ رہی ہے، جہاں ہمیں پتہ ہے کہ کس جگہ محنت کرنی ہے۔ ہم ان چیزوں کو لے کر بالکل واضح ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں یہ میرے لیے اور ٹیم کے اندر بھی ایک بڑی تبدیلی رہی ہے۔‘‘
آسٹریلیا پچھلے سال ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں نہیں پہنچ پایا تھا۔ ہرمن پریت نے کہا کہ فائنل میں آسٹریلیا کے بجائے دو دیگر ٹیموں کو دیکھنا ایک اچھا بدلاؤ تھا۔ انہوں نے کہا، ’’اب ہر ٹیم نے کافی ترقی کی ہے اور آپ نہیں جانتے کہ کون سی ٹیم ٹاپ-4 میں ہوگی۔ یہ اچھی بات ہے کیونکہ پہلے وہ بہت بڑی ٹیم تھی۔ ایک ٹیم کا فائنل میں ہونا طے ہوتا تھا۔ لیکن اب سب کھلا ہے، تو یہ صرف اس دن اچھا کرکٹ کھیلنے اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےکی بات ہے۔‘‘
ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت نے ممبئی میں ورلڈ کپ کے 50 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن آئی سی سی ایونٹ کے دوران کہا، ’’گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے اور امید ہے کہ اس بار ہم 100 فیصد دیں گے۔ ہم اس رکاوٹ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے جس کا انتظار تمام ہندوستانی شائقین برسوں سے کر رہے ہیں۔‘‘
ہندوستان اس سال ون ڈے میں شاندار فارم میں رہا ہے اور اب تک کھیلے گئے 11 میں سے نو میچ جیتے ہیں۔ ان میں آئرلینڈ پر 3-0 کی فتح، سری لنکا میں سہ فریقی سیریز جیت اور حال ہی میں انگلینڈ میں 2-1 کی سیریز جیت شامل ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے خلاف جیت نے یقیناً گھریلو ورلڈ کپ سے پہلے ان کا اعتماد بڑھایا ہوگا۔
یواین آئی۔ م س

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وِبھو تیاگی نے ڈیفلیمپکس گولف سلیکشن ٹرائلز میں پہلا مقام حاصل کیا

Next Post

الاسکا میں امریکی روسی صدور کی طے شدہ ملاقات پیوٹن کی فتح قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post

الاسکا میں امریکی روسی صدور کی طے شدہ ملاقات پیوٹن کی فتح قرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.