ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صدر جمہوریہ کی شوپیاں کی زیریش اسلم کو یوم آزادی’ایٹ ہوم ریسیپشن‘ میں شرکت کی دعوت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-02
in اہم ترین
A A
صدر جمہوریہ کی شوپیاں کی زیریش اسلم کو یوم آزادی’ایٹ ہوم ریسیپشن‘ میں شرکت کی دعوت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
کلورہ ملک گنڈ شوپیاں کی زیریش اسلم کو یوم آزادی کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی  ’’ایٹ ہوم ریسیپشن‘‘ میں شرکت کے لیے صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔
یہ دعوت نامہ جوکہ صدر جمہوریہ کے دفتر کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، کو محکمہ ڈاک، حکومت ہند کے ذریعے شوپیاں پوسٹ آفس سے زیریش کے گھر پہنچایا گیا۔چونکہ زیریش اس وقت دہلی میں اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اس لیے ان کے والد‘ محمد اسلم نے ان کی جانب سے دعوت نامہ وصول کیا گیا۔
دعوت نامہ پہنچانے والی ڈاک ٹیم میں پوسٹ مین ‘مقصود جہرہ، سب ڈویڑن انسپکٹر جناب امتیاز احمد اور پوسٹ ماسٹر جناب فاروق احمد شامل تھے۔
زیریش نے دہلی سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے ’ایٹ ہوم ریسیپشن‘ میں شرکت کی دعوت حاصل کرنا انتہائی فخر کا لمحہ ہے، نہ صرف میرے لئے ذاتی طور پر بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی جنہوں نے میرے اس سفر میں میری حمایت کی۔ یوم آزادی ہمیشہ قومی وقار کی علامت رہا ہے، لیکن اس سال یہ دن میرے لیے مزید گہرے اور ذاتی جذبات کا حامل ہے، جسے میں زندگی بھر یاد رکھوں گی۔‘‘
زیریش کی ’پریرنا امتحان ‘میں شاندار کارکردگی اور صدر جمہوریہ کے دفتر کی جانب سے ان کی پذیرائی نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے شوپیاں علاقے کے لیے فخر کا باعث بن کر جموں و کشمیر میں قابلیت اور خودمختاری کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
محمد اسلم نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’صدر جمہوریہ کے دفتر سے دعوت نامہ ملنا ہمارے لیے ایک ایسا اعزاز ہے جسے کسی انعام سے کم نہیں سمجھا جا سکتا۔ اس سال یوم آزادی، جو ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا دن ہوتا ہے، ہمارے خاندان کے لیے ایک خاص اور یادگار موقع بن گیا ہے۔‘‘
اسلم نے اپنے بھائی  منظور احمد کے ہمراہ مزید کہا: ’’ہم اس باوقار پذیرائی کے لئے صدر جمہوریہ ہند کے بے حد شکر گزار ہیں۔ آج کے دور میں جب بیٹیاں ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کر رہیں ہیں، زیریش کی یہ کامیابی اس یقین کو اور مضبوط کرتی ہے۔ ہم اس اعزاز کے لئے صدر جمہوریہ کے دفتر، حکومت ہند اور مرکزی انتظامیہ جموں و کشمیر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جو ہمارے خاندان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں۳منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بھی بر آمد

Next Post

’ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا

’ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.