اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہنگامہ آرئی کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-02
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) پر اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے روز لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔
جیسے ہی پریزائیڈنگ آفیسر کرشنا پرساد ٹینیٹی نے مختصر التوا کے بعد دو بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے اور ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے ہوئے ایوان کے وسط میں آکر ہنگامہ برپا کرنے لگے ۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پریزائیڈنگ آفیسر نے ضروری دستاویزات ایوان کے سامنے رکھیں اور اس کے بعد انہوں نے ارکان سے کہا کہ وہ ضابطہ 377 کے تحت اپنے مسائل ایوان میں پیش کریں اور انہیں پڑھا ہوا سمجھا جائے گا۔
اس دوران قانون و انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ درج فہرست قبائل کو نمائندگی دینے کا بل گوا اسمبلی میں زیر التوا ہے اور اس بل کومنظور کرانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اس بل کو منظور کرانے میں تعاون نہیں کررہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ اس بل کے خلاف ہیں۔
مسٹر ٹینیٹی نے ارکان نے کہا کہ وہ خود دو بار ارکان سے اس بل پر ایوان میں بحث کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ یہ ایک اہم بل ہے اور ارکان کو اس پر بحث میں حصہ لینا چاہیے ، اس لیے سب کو اپنی نشستوں پر بیٹھنا چاہیے ۔ ان کی اپیل کا ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ ہنگامہ آرئی کرتے رہے جس کے باعث ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنا پڑی۔
اس سے پہلے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے 11 بجے وقفۂ سوالات شروع کیا، تواپوزیشن کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے ۔ مسٹر برلا نے کہا کہ وقفۂ سوالات اہم ہوتا ہے ۔ انہوں نے ارکان سے ایوان کا وقار برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میں مسلسل درخواست کر رہا ہوں، وقفۂ سوالات ایک اہم وقت ہوتا ہے ، وقفۂ سوالات کے دوران نعرے بازی کرکے اور تختیاں دکھا کر ارکان کے حقوق نہیں چھین سکتے ، یہ غلط طرز عمل اور غلط رویہ ہے ، جو مناسب نہیں۔’’
انہوں نے دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) کے لیڈر ٹی آر بالو کا نام لیتے ہوئے کہا، ‘‘آپ ایک سینئر رکن ہیں، کیا آپ کو یہ مناسب لگتا ہے ؟ آپ کو پارلیمانی روایات پر عمل کرنا چاہیے ، اگر جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو سوال اٹھانے دینا ہوگا تاکہ حکومت کو جوابدہ بنایا جاسکے ۔ ہنگامہ کرنے والے ارکان عوام کی توقعات اور امنگوں کو پورا ہونے دیں اور ملک کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک میں جو تبدیلی آرہی ہے ، اُس کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری دیں۔نعرے بازی اور تختیاں دکھانے سے عوام کی رائے کا اظہار نہیں ہوتا ہے ۔ عوام نے ایوان میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا ہے ، اسے نعرے بازی میں ضائع نہ کریں۔’’
اسپیکر کی بار بار اپیل کے باوجود ہنگامہ ختم نہیں ہوا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان 224 پر آل آؤٹ، انگلینڈ کی شاندارشروعات

Next Post

فلم ادئے پور فائلز معاملہ: فلم کی ریلیز پر پابندی برقرار، ہائی کورٹ نے مقدمہ کو دوبارہ رویژن اتھارٹی کے پاس بھیجا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی

فلم ادئے پور فائلز معاملہ: فلم کی ریلیز پر پابندی برقرار، ہائی کورٹ نے مقدمہ کو دوبارہ رویژن اتھارٹی کے پاس بھیجا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.