جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صحافی شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فورسز نے قتل کیا، اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-26
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کا فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اقوام متحدہ//
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو فلسطینی نے نہیں اسرائیلی فوج نے مارا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ترجمان راوینہ شمدا سانی نے کہا ہے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فو ج کی گولی سے ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے شیریں کی ہلاکت کی تحقیقات کے نتائج کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ’آزادانہ مانیٹرنگ‘ کے ذریعے سامنے لائے گئی ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو گولی ابو عاقلہ کو لگی اور جس گولی سے ابو عاقلہ کے ساتھی علی السمودی زخمی ہوئے یہ گولیاں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے آئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جہاں پر صحافی موجود تھے وہاں قریبی علاقے میں مسلح فلسطینی کارروائیاں کر رہے تھے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے 11 مئی کو ہونے والے واقعات کی تصاویر، ویڈیو اور آڈیو میٹیریل کا جائزہ لینے کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کیا، ماہرین سے مشاورت کی سرکاری کمیونیکیشن کا جائزہ اور گواہوں کے انٹرویوز بھی لیے۔
جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 7 صحافی مغربی راستے سے جنین مہاجرین کیمپ میں 6 بجے کے بعد پہنچے، تقریبا ساڑھے 6 بجے 4 صحافیوں نے خاص گلی کی طرف رخ کیا، بظاہر نشانہ لے کر چلائی جانے والی گولیاں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آئیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ ایک گولی علی سمودی کے کندھے میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ دوسری گولی شریں ابو عاقلہ کے سر میں لگی جس سے وہ فوراً ہی جاں بحق ہوگئیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات شروع کرے اور اس کے ساتھ ساتھ غزہ میں قانون نافذ کرنے والے آپریشن اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے تمام مارے جانے والے افراد کی تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ 11 مئی کو اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے قطر کے ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کی خاتون صحافی جاں بحق ہوگئیں تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ نے بے گھر افراد کیلئے مدد کی اپیل کی

Next Post

نیٹو ماسکو کے ساتھ مسلح تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے: روسی وزارت خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی

نیٹو ماسکو کے ساتھ مسلح تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے: روسی وزارت خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.