بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جے سوریا، ڈی سلوا نے تباہی مچائی، بنگلہ دیش شکست کی دہلیز پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-28
in کھیل
A A
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

کولمبو // پربھات جے سوریا اور دھننجے ڈی سلوا (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں 115 رن پر چھ وکٹ لے کر اپنی جیت یقینی کر لی ہے۔
سری لنکا نے کل کے اسکور دو وکٹوں پر 290 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح سری لنکا کی تیسری وکٹ صبح کے سیشن میں پاتھم نسانکا کی صورت میں گری۔ پتھم نسانکا نے 254 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 158 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے کچھ دیر بعد تیج الاسلام نے کپتان دھننجے ڈی سلوا (سات) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کوسل مینڈس کے علاوہ سری لنکا کے دیگر بلے باز بنگلہ دیش کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ پربھات جے سوریا (10) کو ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔ سونل دنوشا (11)، تھرندو رتنائیکے (10) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس نے 87 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (84) رن کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے 116.5 اووروں میں 458 رن بنا کر 211 رن کی برتری حاصل کر لی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے پانچ اور نعیم حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناہید رانا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اتری بنگلہ دیش کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی اور 31 کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دیں۔انعام الحق (19) اور شادمان اسلام (12) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مومن الحق (15) اور نجمل شانتو (19) کو دھننجے ڈی سلوا نے اپنا شکار بنایا۔ بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ مشفق الرحیم (26) کی صورت میں گری۔ وہ پربھات جے سوریا کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ دن کی آخری وکٹ مہدی حسن میراز (11) کی تھی۔ انہیں تھرندو رتنائیکے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش 115 کے اسکور پر چھ وکٹ گنوانے کے بعد شکست کے دہلیز پر تھا۔ لٹن کمار داس (13 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا اور دھننجے ڈی سلوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنینڈو اور تھرندو رتنائیکے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحوں کی واپسی خوش آئند‘ لیکن ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے

Next Post

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب الناصر کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب الناصر کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.