کیف/۱۶؍مارچ
یوکرین کے نائب وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے ماریوپول کے اسپتال پر قبضہ کرلیا ہے، اسپتال میں 400 شہری، مریض، طبی عملہ موجود ہے،جنہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔روسی فوج ماریوپول میں زیر قبضہ اسپتال سے فائرنگ کر رہی ہے، جس سے انسانی ہمدردی کی راہداری کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماریوپول میں انسانی ہمدردی کے تحت آج انخلاء کیلئے راہداریاں کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے شہر خارکیف کی ایمرجنسی سروس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ روسی حملے میں اب تک خارکیف کےکم از کم 500 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح کم ازکم 3 دھماکے سنے گئے،کیف میں دھماکوں سے 2 افراد زخمی، 2 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کیف میں گزشتہ روز روسی حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔