جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یمن کی نصف سے زیادہ آبادی غذائی قلت کے دہانے پر – اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-24
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

عدن، یمن //
اقوام متحدہ کی تین ایجنسیوں نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے جنوبی صوبوں میں تقریباً 50 لاکھ افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے اور اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور اقوام متحدہ کے بچوں کے ہنگامی فنڈ (یونیسیف) نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فوری اور مستقل امداد کے بغیر، ستمبر اور فروری 2026 کے درمیان اس خطے کے تقریباً 420,000 مزید افراد کے سامنے بھی اسی طرح کے سنگین بحران پیداہونے کا خدشہ ہے۔اس سے خطے میں خوراک یا خوردنی اشیاء کی کمی جھیلنے والوں کی کل تعداد 53 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی، جو یمن کے جنوبی علاقوں کی نصف سے زیادہ آبادی ہے۔
ایجنسیوں نے بحران کو بڑھانے والے کئی عوامل کا حوالہ دیا ہے، جن میں طویل اقتصادی گراوٹ، یمنی کرنسی کی تیزی سے قدر میں کمی، جاری تنازعہ اور منفی موسمی حالات شامل ہیں۔
ان تنظیموں نے ان لوگوں کو بھکمری سے بچانے، ضروری خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے اور متاثرہ آبادی کے لیے معاشی اور روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری طور پر بڑے پیمانے پر انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔
غور طلب ہے کہ یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کی کرنسی کو تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ کا سامنا ہے۔ حال ہی میں، جنوبی بندرگاہی شہر عدن اور حکومت کے زیر کنٹرول دیگر علاقوں میں ریال کی قدر گرکر فی امریکی ڈالر 2750 کے آس پاس رہ گئی ہے۔
دراصل یمن 2014 کے آخر سے ہی تنازعات میں گھراہوا ہے، جب ایرانی حوثی گروپ نے اس کے کئی شمالی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا، جس سے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے 2015 میں سعودی حکومت کی بحالی کے لیے مداخلت کے بعد یہ تنازعہ مزید بڑھ گیا۔
دوسری دہائی میں داخل ہونے والی جنگ نے مزید دھماکہ خیز صورتحال پیدا کر دی ہے، جسے اقوام متحدہ نے دنیا کابدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔ ثالثی کی متعدد کوششوں کے باوجود، یہ خطہ پائیدار امن معاہدے کی پہنچ سے دور ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ کا آغاز امریکا نے کیا، خاتمہ ہم کریں گے: ایران

Next Post

جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ

جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.