منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-24
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر بیوروکریسی کی جاگیر بن چکا ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا کنٹرول ہے: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//کانگریس نے پیر کو الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو سماجی بہبود کی اسکیموں کے فوائد سے محروم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے ۔
کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آدھار کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کارکنوں کو منریگا سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ تیزاب حملے کے متاثرین کو صرف اپنے نام آدھار سے جوڑنے کے لیے عدالت میں لڑنا پڑا ہے ۔ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ملک بھر کے قبائلی تاحال راشن سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "ڈیجیٹل انڈیا کا مقصد بااختیار بنانا ہونا چاہئے ، حقوق چھیننا نہیں ہونا چاہیئے ۔’’
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت کے ایک سرکلر کو شیئر کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کے سامنے ایک اور رکاوٹ کھڑی کر دی گئی ہے ۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت دستیاب بنیادی اور قانونی حقوق کے لیے اب چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی) کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ایف آر ٹی جیسی ٹیکنالوجیز جلد کے رنگ اور طبقے کی بنیاد پر امتیاز کرتی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس سے قبل بھی آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام اور نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم ایپ جیسی ٹیکنالوجیز کی ناکامی اور رکاوٹ کے ثبوت ملے ہیں۔ تعلیم، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی 365 ویں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا میں آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کے نفاذ سے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے فائدے میں رکاوٹ ہے ۔ اس کے نتیجے میں جس اسکیم کے تحت 96 لاکھ خواتین کو سال 2019-20 میں ادائیگی ملی تھی، وہ سال 2023-24 میں گھٹ کر صرف 27 لاکھ رہ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

Next Post

پارلیمانی کمیٹیاں بحث و مباحثے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کا پلیٹ فارم، احتجاج اور الزامات کے لیے نہیں: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

پارلیمانی کمیٹیاں بحث و مباحثے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کا پلیٹ فارم، احتجاج اور الزامات کے لیے نہیں: لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.