جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مندھانا ون ڈے بلے بازی رینکنگ میں ایک بار پھر سرفہرست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-18
in کھیل
A A
مندھانا کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے ٹی 20 سیریز برابری کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

دبئی// ہندوستانی خاتون ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں چھ سال بعد دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مندھانا نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل انہوں نے یہ مقام سال 2019 میں حاصل کیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق مندھانا نے 727 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کو پیچھے کرتے ہوئے نمبر ایک کا تاج اپنے نام کیا ہے۔ انگلینڈ کی نئی کپتان نیٹ سکیور برنٹ اور جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈ 719 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہیں۔ اس فہرست میں جمائمہ روڈریگز 14 ویں اور کپتان ہرمن پریت کور 15 ویں نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اپنی نصف سنچری کی بدولت پانچ درجے کی چھلانگ لگا کر 27ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ دوسرے میچ میں 76 رنز بنانے والی سن لوس بلے بازوں کی فہرست میں سات مقام کی چھلانگ کے ساتھ 42ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
ون ڈے گیندبازی لسٹ میں سرفہرست مقام بدستور برقرار ہے، جس میں انگلینڈ کی بائی ہاتھ کی اسپنر سوفی ایکسٹون آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر اور میگن شٹ سے کافی آگے ہیں، لیکن ویسٹ انڈیز کی اسپنر ایفی فلیچر کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں چار وکٹیں لینے کی وجہ سے وہ چار درجے ترقی کر کے 19ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز کے ٹاپ 10 میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس فہرست میں گارڈنر بدستور سرفہرست ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز دوسرے اور جنوبی افریقہ کی ماریزانے کیپ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن، جنہوں نے ستمبر میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، آل راؤنڈرز میں نویں اور بلے بازوں میں 13ویں نمبر پر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کل پھر سے جڑیں گے

Next Post

یوراج، ہربھجن اور رینا جانچ کے دائرے میں، آن لائن جوا معاملے میں ای ڈی نے کی پوچھ تاچھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں۶مقامات پر چھاپے

یوراج، ہربھجن اور رینا جانچ کے دائرے میں، آن لائن جوا معاملے میں ای ڈی نے کی پوچھ تاچھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.