جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-15
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

پیرس//
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں آئندہ ہفتے ہونے والا دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی اجلاس (کانفرنس) ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے یقین دلایا کہ یہ اجلاس "جلد از جلد منعقد کیا جائے گا”۔
ماکروں نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا "اگرچہ ہمیں یہ اجلاس بعض انتظامی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنا پڑا ہے، مگر یہ جلد ہی منعقد ہو گا۔” انھوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم پر کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
فرانسیسی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے ارادے پر قائم ہیں، خواہ اسرائیل اس کی شدید مخالفت ہی کیوں نہ کرے۔
ماکروں نے کہا "جو بھی حالات ہوں، میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہوں۔” ان کے مطابق یہ ایک خود مختار فیصلہ ہے۔
ماکروں نے کہا کہ اس اعتراف کی بنیاد کچھ بنیادی شرائط پر ہے، جن میں غزہ میں حماس کا غیر مسلح ہونا اور فلسطینی ریاست کا غیر مسلح ہونا شامل ہے۔ ان کے مطابق "ہدف ایک ایسی غیر مسلح فلسطینی ریاست ہے جو اسرائیل کے وجود اور اس کے تحفظ کو تسلیم کرے، اور جسے استحکام کے لیے ایک بین الاقوامی مشن کی حمایت حاصل ہو۔” انھوں نے مزید کہا "یہ اسرائیل کے خطے میں انضمام کے لیے ایک بنیادی شرط ہے۔”
فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ "آنے والے دنوں میں، علاقائی رہنماؤں بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے تحت، ایک نئی تاریخ طے کی جائے گی۔”
یاد رہے کہ یہ اجلاس بدھ کے روز نیویارک میں منعقد ہونا تھا، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس کر رہے تھے۔ ماکروں نے اس بات پر زور دیا کہ "اس اجلاس کے نتیجے میں جو رفتار پیدا ہوئی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گروسی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

Next Post

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.