جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

محروم طبقوں کے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں مودی کو راہل کا خط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر محروم طبقوں کے بچوں کی تعلیم بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مسٹر راہل گاندھی نے 10 جون کو مسٹر نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ محروم طبقات کے 90 فیصد طلبہ کو تعلیمی مواقع میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اور یہ بچے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم حاصل کرنے پر قادر نہيں ہیں۔
انہوں نے دلت، قبائلی، معاشی طور پر کمزور اور اقلیتی طبقوں کے طلبہ کے رہائشی ہاسٹلوں کی انتہائی ابتر حالت کو ان طبقات کے طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ اپنے حالیہ دورہ بہار کے دوران دربھنگہ کے امبیڈکر ہاسٹل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں چھ سات طلبہ کو ایک کمرے میں بند رکھا جاتا ہے۔ ہاسٹل میں انتہائی گندے بیت الخلاء، پینے کا غیر محفوظ پانی، کھانے کا ناقص معیار اور تعلیمی وسائل کا فقدان جیسے سنگین حالات ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ پسماندہ طبقات کے طلبہ کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ جاری کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان طبقات کے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ ان طبقات کے طلبہ کو میٹرک کے بعد وقت پر وظائف نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے ریاست بہار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ پورٹل تین سال تک بند رہا اور 22-2021 میں کسی بھی طالب / طالبہ کو اسکالرشپ نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے تو پسماندہ طبقے پر توجہ دینی ہو گی اور اگر پسماندہ طبقے کی صحیح طریقے سے ترقی ہو گی تو ملک خود بخود ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیا صفایا

Next Post

سی اے اے کی مخالفت: سپریم کورٹ سے پاکستانی مسیحی شہری کی درخواست خارج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سی اے اے کی مخالفت: سپریم کورٹ سے پاکستانی مسیحی شہری کی درخواست خارج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.