سیول//
جنوبی کوریا میں (منگل) کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہ انتخاب سابق صدر یون سک یول کی جانب سے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ اور اس کے بعد ان کے خلاف مواخذے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی ہلچل کے بعد کرایا جا رہا ہے۔
صدارتی انتخاب میں پانچ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں لیکن اصل مقابلہ حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا (ڈی پی ) کے امیدوار لے جائے میونگ اور حکمران کنزرویٹیو پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کے کم مون سو کے درمیان ہے۔ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں میں مسٹر لی کو 45 فیصد اور مسٹر کم کو 36 فیصد حمایت ملی ہے۔