جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنجاب کنگز ممبئی انڈینز کو شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-03
in کھیل
A A
پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

احمد آباد// کپتان شریئس ایر (87 ناٹ آؤٹ) اور نہال ودھیرا (48) کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے بارش سے متاثرہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوسرے کوالیفائر میں اتوار کو ممبئی انڈینز کو چھ گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ بارش کے باعث میچ دو گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اب فائنل میں پنجاب کنگز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) سے ہوگا۔
204 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور تیسرے ہی اوور میں پربھ سمرن سنگھ (6) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے جوش انگلس نے پریانش آریہ کے ساتھ مل کر اننگز سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں اشونی کمار نے پریانش (20) کو آؤٹ کر کے ممبئی کو دوسری کامیابی دلائی۔ ایسے بحران کے وقت بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شریئس ایر نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رنز بنائے۔ اس دوران جوش انگلس 21 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد آٹھویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ نہال وڈھیرا اور ایر کے درمیان 84 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ شریئس ایر نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ پنجاب کنگز نے 19 اووروں میں پانچ وکٹ پر 207 رن بنائے اور میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ شریئس ایر نے 41 گیندوں میں پانچ چوکے اور آٹھ چھکے لگا کر 87 رنز (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیلی۔
ممبئی انڈینز کی جانب سے اشونی کمار نے دو وکٹ حاصل کئے۔ ٹرینٹ بولٹ اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پنجاب کنگس کے کپتان شریئس ایر نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں تھی اور وہ جلد ہی روہت شرما (آٹھ) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے تلک ورما نے جونی بیرسٹو کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تلک ورما نے 29 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (44) رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 26 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (44) رنز کی اننگز کھیلی۔ جونی بیرسٹو نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (38) اور نمن دھیر نے 18 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (37) رنز بنائے۔ راج باوا آٹھ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 203 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔
پنجاب کنگس کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹ حاصل کئے۔ کائل جیمیسن، مارکس اسٹوئنس، وجے کمار ویشاک اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا رنکو سنگھ اور پریا سروج کی شادی میں رقص کریں گے شاہ رخ خان؟

Next Post

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
گلین میکسویل کی ڈبل سنچری ، آسٹریلیا نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دی

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.