جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں بچوں سمیت دو ملین افراد بھوک سے موت کے دہانے پر پہنچ گئے؛ عالمی ادارۂ صحت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-21
in عالمی خبریں
A A
روس ۔ یوکیرین جنگ میں نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

جنیوا//
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افراد بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں دو ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ صرف چند منٹ کی دوری پر ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خوراک سرحد پر روک دی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خوراک سمیت انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکے جانے سے غزہ میں قحط کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیاں فلسطینی علاقے میں امداد پہنچانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں بشرطیکہ انہیں داخلے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں قحط کو سفارتی وجوہات کی بنا پر روکنا ضروری ہوگیا ہے اسی لیے محدود خوراک کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ میں باقی ماندہ یرغمالیوں کی فوری بحفاظت بازیابی اور حماس کی شکست ہے اور اسی لیے اسرائیلی فوج پورے غزہ کا کنٹرول حاصل کرلے گی۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ جنگ، شہریوں کو انخلاء کا حکم، اور امداد پر پابندی نے غزہ کے پہلے سے تباہ حال صحت کے نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ لوگ ان بیماریوں سے مر رہے ہیں جن کا علاج ممکن تھا مگر دوائیں سرحد پر کھڑے کنٹینرز میں ہیں جو غزہ میں داخل ہونے کے اشارے کے منتظر ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 7300مریضوں کو نومبر 2023 سے اب تک غزہ سے علاج کی غرض سے بیرون ملک منتقل کیا جا چکا ہے جن میں 617 کینسر کے مریض بھی شامل ہیں۔تاہم اب بھی 10,000سے زائد مریض فوری طور پر علاج کے لیے غزہ سے باہر منتقلی کے منتظر ہیں لیکن مسلسل بمباری اس راہ میں رکاوٹ ہے۔ڈبلیو ایچ کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ غزہ سے مزید مریضوں کو اپنے اپنے ملک لانے کے انتظامات کریں۔
انھوں نے اسرائیل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ طبی اور غذائی امداد کو فوری داخلے کی اجازت دے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر ٹیڈروس نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ امن قائم ہو، ایسا امن جو نسلوں تک قائم رہے۔ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے ایم ایل اے فنڈ میں کمی کرکے دہلی والوں کو دھوکہ دیا ہے : اے اے پی

Next Post

امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کی محفوظ حیثیت کو منسوخ کرنے کی اجازت دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید

امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کی محفوظ حیثیت کو منسوخ کرنے کی اجازت دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.