منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہم کے آئی بی جی کے ذریعے کھیلوں کے انقلاب کا آغاز کررہے ہیں : مانڈویہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-21
in کھیل
A A
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

دیو//نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ہم کھیلو انڈیا بیچ گیمز (کے آئی بی جی) کے ذریعے کھیلوں کے انقلاب کا آغاز کررہے ہیں۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے دیو کے گھو گھلا بیچ پر ایک رنگا رنگ تقریب میں کے آئی بی جی کھیلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا، ’’آج ہم صرف ایک کھیلوں کے ایونٹ کا افتتاح نہیں کر رہے، بلکہ ہم ہندوستان کے پہلے بیچ اسپورٹس انقلاب کا آغاز کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں لہریں ہیں، وہاں جوش ہونا چاہیے۔ جہاں ریت ہے، وہاں جوش کی آگ ہونی چاہیے اور کھیلو انڈیا بیچ گیمز نے آج ہم سب کے دلوں میں وہ آگ جلا دی ہے۔‘‘
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کھیلوں کی ‘انقلابی قوت’ کو اجاگر کیا اور کہا کہ کھیلوں کی تاریخ میں کھیلو انڈیا بیچ گیمز ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو میں کھیلوں کے منتظمین اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو اپنے پیغام میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیچ گیم ہندوستان کے اسپورٹس کیلنڈر میں ایک نئی لہر بن کر ابھرنے والے ہیں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کھیلو انڈیا بیچ گیم کے لیے دیو کا انتخاب ‘‘انتہائی موزوں’’ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج، ریت اور پانی کا امتزاج جسمانی چیلنج کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی ہمارے ساحلی ورثے کا جشن بھی مناتا ہے۔‘‘ وزیرِ اعظم نے مزید کہاکہ جب لہریں کناروں سے ٹکرائیں گی اور کھلاڑی مقابلہ کریں گےتو ہندوستان کھیلوں کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔’’
کھیلو انڈیا کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کے تحت پہلی بار منعقد ہونے والے بیچ گیم کا باقاعدہ افتتاح مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسُکھ م مانڈویہ نے پیر کے روز دیو میں واقع گھوگھلا بیچ پر ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا۔

کھیلو انڈیا بیچ گیمس کے لئے 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1,350 سے زائد کھلاڑی اکٹھا ہوئے ہیں۔ 24 مئی کو جب یہ کھیل ختم ہوں گے، تب تک کھلاڑی چھ اہم کھیلوں میں مقابلہ کر چکے ہوں گے ۔اور یہ کھیل فٹ بال، والی بال، سیپاک تاکرا، کبڈی، پنچک سِلات اور اوپن واٹر(سمندری ) تیراکی، ملکھمب اور رشہ کشی کا کھیل،دو غیر میڈل والےزمرے کے (کھیل) شامل ہوں گے۔ پیر کے روزصبح سویرے بیچ فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہمارے جیسے متنوع ملک میں کھیلوں کو ہمیشہ ایک منفرد طاقت حاصل رہی ہے جو ثقافتوں، خطوں اور زبانوں کو جوڑتی ہے۔ کھیلوں کی بھرپور توانائی تفریح سے آگے بڑھ کر ایک تبدیلی کی قوت بن چکی ہے، جو قومی فخر اور ہماری نوجوان نسل کی امنگوں کی علامت ہے۔ اسی تناظر میں کھیلو انڈیا بیچ گیمز کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
خوبصورتی سے ترتیب دی گئی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کی شاندار ثقافتی تنوع کو روایتی رقص کی شکل میں پیش کیا گیا، جوکئی معزز شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جن میں دادر و نگر ہویلی اور دمّان و دیو اور لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر(منتظم )پرفُل پٹیل، پڈوچیری کے لیفٹننٹ گورنر کےکیلاش ناتھن، اور جزائر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی شامل تھے ۔
ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ نے کہاکہ آج ہم صرف ایک کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح نہیں کر رہے بلکہ ہندوستان کے پہلے بیچ اسپورٹس انقلاب کا آغاز کر رہے ہیں! میرا یقین ہے کہ جہاں لہریں ہوں، وہاں جوش ہونا چاہیے؛ جہاں ریت ہو، وہاں جذبے کی آگ ہونی چاہیے ۔ اور کھیلو انڈیا بیچ گیمز نے آج ہم سب کے دلوں میں یہ آگ روشن کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت کے تحت، ہم تقریبات کو محض رسمی طور پر منعقد نہیں کرتے ۔ ہم ایک مشن پر ہیں۔ اور یہ مشن کھیلوں کو روزگار سے جوڑتا ہے۔ ایک وِکست بھارت کے لیے، کھیلو انڈیا نوجوانوں کو ان کے خوابوں تک پہنچانے کا یقینی راستہ ہے۔
ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ نے، وزیر اعظم مودی کی طرح اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت نے کھیلوں کے نظام کو فروغ دینے کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، بہتر تربیتی سہولیات اور کھلاڑیوں کے لیے معاون اقدامات جیسے کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے کھیلوں کا اضافہ ملکی کھیلوں کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دینے کا ایک ذریعہ ہے کہ ہندوستان کسی بھی سطح کے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چناسوامی میں مداحوں کا کوہلی کو ’وراٹ‘ سلام، 18 سال بعد RCB رقم کرے گی تاریخ!

Next Post

آر سی بی اور ایس آر ایچ کا میچ لکھنؤ میں، ملّانپور اور احمد آباد میں ہوں گے پلے آف میچز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں

آر سی بی اور ایس آر ایچ کا میچ لکھنؤ میں، ملّانپور اور احمد آباد میں ہوں گے پلے آف میچز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.