دوحہ// ’آج 90 میٹر کا دن ہے‘ لیجنڈری کوچ جان زیلیزنی کی پیشین گوئی نے جمعہ کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں تاریخ رقم کی۔ اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا نے 90.23 میٹر کا شاندار تھرو بنا کر 90 میٹر کی رکاوٹ کو عبور کرنے اور قومی ریکارڈ کو توڑنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔
ہندوستانی ایتھلیٹکس اس لمحہ کا طویل عرصے سے انتظار کررہی تھی، طاقت، درستگی اور پیشین گوئی کا ایک بہترین امتزاج۔ نیرج نے میچ کے بعد کہا ’’ جان عام طور پر صرف بڑے مقابلوں میں حصہ لیتےہیإ۔ میرے وارم اپ تھرو کے بعد، انہوں نے مجھ سے کہا ’’آج 90 میٹر کا دن ہے‘‘۔ جب میں نے اس نشان کو عبور کیا تو انہوں نے کہا کہ میں دو سے تین میٹر اور بھی پھینک سکتا تھا۔ میں خوش ہوں، لیکن آنے والے مقابلوں میں مزید محنت کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہوں۔
چوپڑا نے ابتدائی طور پر 88.44 میٹر کے عالمی سطح پر اوپننگ تھرو کے ساتھ ہی لے حاصل کرلی حالانکہ ان کی دوسری کوشش میں ایک فاول نے مختصراً شکوک و شبہات کو جنم دیا۔ پھر بھی، یہ ان کا تیسرا تھرو تھا جس نے اسکرپٹ کو دوبارہ لکھا۔