لاس اینجلس///
امریکہ میں کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی کے ایک پارک میں اتوار کی دوپہر ہوئی فائرنگ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔اورنج کاؤنٹی شیرف کے محکمے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈپٹی یوربا لِنڈا کے فیدرلی ریجنل پارک میں گولی باری کی رپورٹ پر کارروائی کررہے تھے۔
محکمہ شیرف نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں نہ جائیں۔