ماسکو//
روس کے کھیرسن علاقے کے قصبے الیشکی میں ایک پرہجوم بازار پر یوکرین کے ڈرون حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ کھیرسن علاقے کے سربراہ ولادیمیر سالڈو نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30بجے مرکزی بازار کے علاقے میں ہوا، جہاں حملے کے وقت کئی شہری موجود تھے۔
مسٹر سالڈو کے مطابق اس حملے میں بڑی تعداد میں ڈرون شامل تھے۔