بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-01
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// بہار اسمبلی انتخابات سے قبل حکومت نے سیاسی اہمیت کا ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔
ریلوے ، انفارمیشن براڈکاسٹنگ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ "سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج فیصلہ کیا ہے کہ آنے والی مردم شماری میں ذات پات کی گنتی کو شامل کیا جانا چاہیے ۔”
مسٹر وشنو نے کہاکہ "کانگریس کی حکومتوں نے آج تک ذات پات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کی ہے ۔ آزادی کے بعد ہونے والی تمام مردم شماریوں میں ذاتوں کو شمار نہیں کیا گیا تھا۔ سال 2010 میں اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی تھی کہ کابینہ میں ذات پات کی مردم شماری پر غور کیا جائے گا۔ اس کے بعد سیاسی جماعتوں کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا جس کی سفارش کی گئی تھی۔ اس کے باوجود کانگریس حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کے بجائے ایس ای سی سی کے نام سے ایک سروے کروانا مناسب سمجھا، اس کے باوجود کانگریس اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے معاملے کو استعمال کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مردم شماری کا موضوع آئین کے آرٹیکل 246 کی یونین لسٹ کے سیریل نمبر 69 میں درج ہے اور یہ مرکزی موضوع ہے ۔ تاہم کئی ریاستوں نے سروے کے ذریعے ذات پات کی مردم شماری کرائی ہے ۔ جہاں کچھ ریاستوں نے یہ سروے منظم طریقے سے کیا ہے ، وہیں دیگر نے سیاسی طور پر حوصلہ افزائی اور غیر شفاف طریقے سے سروے کیا ہے ۔ اس قسم کے سروے نے معاشرے میں انتشار پھیلایا ہے ۔ ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارا سماجی تانے بانے سیاسی دباؤ میں نہ آئے ، ذاتوں کی گنتی کو سروے کے بجائے اصل مردم شماری میں شامل کیا جائے ۔ اس سے معاشرہ معاشی اور سماجی طور پر مضبوط ہوگا اور ملک بھی بلا تعطل ترقی کرتا رہے گا۔
مسٹر ویشنو نے کہاکہ "آج 30 اپریل 2025 کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سیاسی امور کی کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ذاتوں کی گنتی کو آنے والی مردم شماری میں شامل کیا جانا چاہیے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور سماج کے مجموعی مفادات اور اقدار کے لیے پرعزم ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی منگنی کی افواہیں گردش میں آگئیں

Next Post

مودی کل مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی

مودی کل مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.