ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بدھ تک سرینگر جموں قومی شاہراہ کی جزوی بحالی کا امکان:جتندر سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-23
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

جموں//
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے منگل کے روز کہا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں اور بادل پھٹنے کے بعد شروع کی گئی راحتی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ مشکل ترین حالات کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا بدھ تک سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طورپر ٹریفک کی بحالی کا امکان ہے ۔
ڈاکٹر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’راحت رسانی کا کام پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے ۔ انتظامیہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود بہتر کام کر رہی ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر چودھری خود متاثرہ علاقوں میں خیمہ زن ہیں اور صورتحال پر براہ راست نگرانی رکھے ہوئے ہیں‘‘۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ رام بن ضلع میں بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
مرکزی وزیر کے مطابق، ‘ضلع میں کل۱۷۶۲ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز میں سے۱۴۸۶کی مرمت مکمل ہو چکی ہے اور باقی۲۸۶ٹرانسفارمرز پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح‘۹۸واٹر سپلائی اسکیمز میں سے۸۹کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جبکہ۹اسکیموں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے ، تاہم اس کی جزوی بحالی کل تک ممکن ہے تاکہ ٹریفک کا کم از کم بہاؤ شروع کیا جا سکے ۔مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ وہ کل رامبن کے ضلعی ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاکہ انتظامیہ کے ساتھ مزید ضروری اقدامات پر بات چیت کر کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی طے کی جا سکے ۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز رامبن میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد سے انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے ریلیف اور بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ رام بن میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب بستیاں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین سو کے قریب مکانوں اور دکانوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ چار سو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ان کے مطا بق متاثرین کی مدد اور انہیں معاوضہ فراہم کرنے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیول سروسیز کے امتحان میں شکتی دوبے پہلے اور ہرشیتا گوئل دوسرے نمبر پر ہیں

Next Post

۲۴ گھنٹوں میں ٹریفک کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
وزیر اعلی کی رام بن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ متاثرین سے ملاقات

۲۴ گھنٹوں میں ٹریفک کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.