سرینگر//
انسداد دہشت گردی اسکارڈ مہاراشٹرا، کے ایک افسر نے منگل کو میڈیا نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اسکارڈ کی ایک ٹیم نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع سے ایک۳۲ سالہ شخص کو گرفتار کیا کرکے اسے منگل کو عدالت میں پیش کیا۔
انسداد دہشت گردی اسکارڈ کے ایک اہلکار نے کہاکہ ملزم پر جنید محمد، عطا محمد کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے۔
عہدیداروں نے کہا ’’ہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ حکام کے مطابق جنید کو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کیلئے نوجوانوں کی بھرتی میں مبینہ کردار کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پیر کو مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک ملزم انعام الحق کو اتر پردیش سے گرفتار کیا ہے۔ انعام الحق کو اس سال مارچ میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ اور بنیاد پرست نوجوانوں کیساتھ مبینہ روابط کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ وہ ریاست یوپی کی ایک جیل میں تھا جہاں سے مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جنید، مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے گاؤں کھمگاؤں کا رہنے والا ہے، جو پچھلے کچھ برسوں سے پونے میں کام کر رہا تھا، اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند نیٹ ورک کے کچھ سرگرم اراکین سے رابطے میں تھا۔
جنید کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ سے ایک آفتاب حسین شاہ کو بھی گرفتار کیا تھا۔