منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘بجٹ سیشن میں ریکارڈ قائم ہوئے ‘: رجیجو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-05
in قومی خبریں
A A
جوں کشمیر کی حد بندی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت:مرکز

New Delhi: Union Minister of State for Home Affairs Kiren Rijiju speaks in the Lok Sabha during the Monsoon session of Parliament, in New Delhi on Tuesday, July 31, 2018. (LSTV GRAB via PTI) (PTI7_31_2018_000050B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں آج ختم ہونے والے بجٹ اجلاس میں وقف (ترمیمی) بل پر دونوں ایوانوں میں ریکارڈ وقت تک ہونے والی بحث کو تاریخی قرار دیا اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بغیر کسی التوا اور ہنگامے کے اس میں شرکت کی۔
مسٹر رجیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وقف (ترمیمی) بل پر لوک سبھا میں 14 گھنٹے اور راجیہ سبھا میں تقریباً 17 گھنٹے تک بحث ہوئی۔ لوک سبھا میں 3 اپریل کی صبح 3 بجے تک اور راجیہ سبھا میں آج صبح چار بجے تک کارروائی چلی اور اس میں کوئی رکاوٹ یا التوا نہیں ہوا۔ اس طرح سے ایک ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔ اس سے پہلے کبھی کسی بل پر اتنی طویل بحث نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے وہ تمام اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں توقعات کے مطابق ووٹ ملے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک پارٹی نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو وہپ جاری نہیں کیا تھا اور انہیں ضمیر کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کی آزادی دی تھی جس پر اس کے ممبران پارلیمنٹ نے حکومت کی حمایت کی۔ اگر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے وہپ جاری نہ کیا ہوتا تو حکومت کو زیادہ حمایت ملتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے نجی طور پر کہا تھا کہ اگر وہپ کی پابندی نہ ہوتی تو وہ بل کی حمایت کرتے ۔
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر محترمہ گاندھی کا احترام کرتے ہیں، لیکن کانگریس کے بیان مین بل کو زبردستی بلڈوز کرکے پاس کرانے کی بات غلط ہے ۔ سب نے دیکھا ہے کہ دونوں ایوانوں میں طویل بحث ہوئی اور اسے قواعد کے مطابق تمام ترامیم کی تجاویز اور ووٹنگ کے ذریعے منظور کر لیا گیا۔ اس لیے لفظ بلڈوز کا استعمال نامناسب ہے ۔
مسٹر رجیجو نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 2025 جو 31 جنوری کو شروع ہوا تھا، چار اپریل 2025 کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنشن تنازعہ: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی سرزنش کی، بھاری معاوضے کا حکم دینے کا انتباہ

Next Post

ملک میں مارشل لا کا نفاذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

ملک میں مارشل لا کا نفاذ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.