امرتسر//) ایک بڑی کامیابی کے تحت پنجاب میں امرتسر کمشنریٹ پولیس نے ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) سے منسلک نارکو ٹیررماڈیول کو بے نقاب کیا ہے اور بہار سے اس کے تین اہم کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتہ کو کہا کہ تینوں گرفتار ملزمان نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بہار کے مدھے پورہ کے کمارکھنڈ تھانہ علاقے سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد نے ایک حالیہ کارروائی میں برآمد کیے گئے دستی بم اور ہتھیار فراہم کیے تھے۔ گرفتار افراد امرتسر کے کھنڈ والا اور چھیہاڑٹا علاقوں میں رہتے ہیں اور مزید پوچھ گچھ کے لیے واپس لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔