جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیٹو نے رقم خرچ نہ کی تو ہم ہر گز انکا دفاع نہیں کریں گے/ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-09
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

واشنگٹن///
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اتحادیوں کا ہر گز دفاع نہیں کریں گے جب تک وہ اپنی سیکیورٹی پر مناسب اخراجات نہیں کرتے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، یہ عام فہم بات ہے اگر وہ ادائیگی نہیں کرتے تو میں ان کا دفاع ہر گز نہیں کروں گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسی مؤقف پر قائم ہیں اور اپنی سابقہ صدارت (2017-2021) کے دوران بھی نیٹو اتحادیوں کو یہ باور کرایا تھا، میرے دباؤ پر نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات میں اضافہ تو کیا لیکن یہ اب بھی ناکافی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو اتحادی ان کے دوست ہیں مگر ہمیں خدشہ ہے کہ اگر امریکہ کو کسی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو فرانس سمیت کچھ ممالک امریکا کا دفاع کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا آپ جانتے ہیں نیٹو کے حوالے سے میرا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ میں ان سب کو اچھی طرح جانتا ہوں یہ میرے دوست ہیں۔ لیکن اگر امریکہ کو مشکل پیش آئے اور ہم انہیں مدد کے لیے بلائیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ فرانس یا دوسرے ملک ہماری مدد کریں گے؟ انہیں کرنا چاہیے، لیکن مجھے یقین نہیں۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 9/11حملوں کے بعد نیٹو نے پہلی اور واحد بار اجتماعی دفاعی معاہدے (آرٹیکل 5) کو فعال کیا تھا، جس کے نتیجے میں نیٹو کی سب سے بڑی فوجی کارروائی افغانستان میں کی گئی، جہاں فرانسیسی فوج بھی شریک تھی۔
ٹرمپ نے نیٹو کے حوالے سے کہا کہ یہ اتحاد "ممکنہ طور پر مفید” ثابت ہوسکتا ہے لیکن تب تک جب تک کہ اخراجات کا مسئلہ حل نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا یہ ہمیں تجارت میں نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ٹرمپ کے نیٹو مخالف بیانات اس اتحاد پر ان کے دیرینہ تحفظات کی عکاسی کرتے ہیں لیکن یہ ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مغربی ممالک میں پیوٹن کے ساتھ ان کے تعلقات پر تشویش بڑھ رہی ہے جو نیٹو کو ہمیشہ اپنے لیے خطرہ تصور کرتے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے جاپان کے ساتھ امریکہ کے دفاعی معاہدے پر بھی سوالات اٹھائے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہمارا جاپان کے ساتھ بہترین تعلق ہے لیکن ہمارے معاہدے کے مطابق ہمیں ان کا دفاع کرنا ہوتا ہے جبکہ وہ ہماری حفاظت کے پابند نہیں۔
دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹرمپ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صرف فرانس ہی نہیں بلکہ تمام یورپی ممالک افغانستان میں امریکی افواج کے ساتھ کھڑے تھے اور جب امریکہ نے افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو انہیں پیشگی اطلاع تک نہیں دی گئی۔ ہم وفادار اور مخلص اتحادی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خود انحصاری، خود اعتمادی اور بااختیار خواتین کی طاقت پر ہی ہندوستان ترقی یافتہ بن سکتا ہے : مرمو

Next Post

ارجنٹینا میں شدید بارشیں اور سیلاب۔ 10 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

ارجنٹینا میں شدید بارشیں اور سیلاب۔ 10 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.