جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میزبان پاکستان کی ٹیم کا سفر بغیر کسی جیت کے اختتام پذیر ہوگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in کھیل
A A
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

Pakistan's

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

لاہور//آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا سفر بغیر کسی جیت کے اختتام پذیر ہوگیا۔
پاکستانی ٹیم کےلیے آئی سی سی کا یہ ایونٹ انتہائی تباہ کن جبکہ مداحوں کےلیے مایوس کن رہا۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں ایک میچ نہ جیت سکی۔
دفاعی چیمپئنز کو گروپ اسٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں ہندوستان نے باآسانی ہرادیا۔
دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی، تاہم اسے اپنا آخری گروپ میچ بطور رسمی کارروائی بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلنا تھا۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں شریک دیگر 7 ٹیموں کے بلے بازوں نے کم از کم ایک سنچری اسکور کر ڈالی۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنے گزشتہ دو میچز میں سنچری اسکور نہ کرسکا۔
خیال رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ ٹیم نہ صرف ایونٹ سے آؤٹ ہوئی بلکہ گروپ میں خراب رن اوسط کے باعث گروپ میں آخری نمبر پر بھی رہی بہتر رن اوسط کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن تیسری رہی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو ہونے والا میچ وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
میچ ریفری نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور بارش کے باعث میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی تھیں اور یہ ان کا آخری گروپ میچ تھا۔
بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس نہیں ہوا اور ایک گیند بھی کرائے بغیر ہی میچ منسوخ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش تین میچوں میں دو شکست اور ایک میچ رد ہونے کے ساتھ ایک پوائنٹ اور مائنس 0.44 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ دریں اثنا، میزبان پاکستان کی ٹیم مائنس 1.09 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ گروپ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے : رضوان

Next Post

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.